کہتے ہیں کہ مرد سے اسکی تنخواہ اور عورت سے اسکی عمر نہیں پوچھنی چاہیئے، وہ سچ نہیں بتاتے۔ ایسا ہی کچھ پاکستانی مشہور ستارے بھی کرتے ہیں، بہت کم ایسی شخصیات ہوں گی جو اپنی اصل عمر بتائیں ورنہ زیادہ تر تو بڑے ہی نہیں ہورہے ہیں۔ آج ہم ایسی ہی ایک ٹک ٹاک اسٹار کی بات کریں گے
ربیکا خان ایک مشہور ٹک ٹاک اسٹار ہیں جنہوں نے اپنی بہترین ویڈیوز کی وجہ سے بہت کم عمر میں شہرت حاصل کی۔ ربیکا خان کے سوشل میڈیا پر 7.5 ملین سے زیادہ پیروکار ہیں، جبکہ صرف انسٹاگرام پر ہی 4.1 ملین فالوورز ہیں ان کے۔
ربیکا خان نے اپنی آنے والی 18ویں سالگرہ کی تقریب کے اعلان کے ساتھ اپنی سالگرہ سے پہلے کی ویڈیو اپنے اکاؤنٹ پر شیئر کی، جس میں وہ 18 والے غبارے کے ساتھ پوز دے رہی ہیں۔ ویڈیو دیکھیں
ربیکا کی عمر کے بارے میں جانتے ہی فالوورز سوشل میڈیا پر ٹرولنگ شروع کردی۔ ایک پیروکار نے اسے ٹیگ کیا اور پوچھا "مشہور شخصیات کے لیے اپنی اصل عمر چھپانا کیوں اطمینان بخش ہے؟" ایک اور فالوور نے لکھا کہ "ربیکا ہر سال اپنی 18ویں سالگرہ مناتی ہے" ، ایک نے کہا کہ "اس کی عمر 23 یا 24 سال یا اس سے بھی زیادہ ہوگی لیکن وہ یقینی طور پر 18 سال کی تو نہیں ہے" ، ایک مداح نے کہا "شکر ہے 18 سال کا جشن منا رہی ہے، ورنہ پچھلے تین سالوں سے وہ 17 ویں سالگرہ منا رہی تھی، آخر کار اس کی ترقی ہو گئی"
آئیے آپ کو کچھ کمنٹس دکھاتے ہیں
![](https://hamariweb.com/women-corner/featuredimage/7870_47264.jpeg)