سیاستدان اپنی تقاریر میں خواتین کی بےحرمتی کیوں کرتے ہیں؟ راہول گاندھی کے ایشوریا رائے سے متعلق نازیبا بیان دیا پر بھارتی گلوکارہ ان پر برس پڑیں

image

بالی ووڈ انڈسٹری کی معروف اداکارہ ایشوریا رائے سے متعلق نازیبا بیان پر بھارتی گلوکارہ سونا مہاپاترا کانگریس لیڈر راہول گاندھی کو کھری کھری سنا دی۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق راہول گاندھی نے ریاست اتر پردیش کے پریاگ راج میں عوامی خطاب کے دوران بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) پر تنقید کے وار کیے۔

راہول گاندھی نے بھارتیہ جنتا پارٹی کو 22 جنوری کے روز ایودھیا میں رام مندر میں منعقد کی گئی ایک تقریب پر کھل کر تنقید کا نشانہ بنایا۔

راہول گاندھی کا طنزیہ انداز میں کہنا تھا کہ رام مندر کی افتتاحی تقریب کی صدارت وزیراعظم نریندر مودی نے کی تھی جس میں صرف ارب پتی اور مشہور شخصیات ہی مدعو ہوئیں۔

ان کا کہنا تھا کہ میں نے اس تقریب میں کوئی کسان، مزدور یا کوئی عام آدمی نہیں دیکھا لیکن امیتابھ بچن اور ایشوریا رائے جیسے لوگوں کو ضرور دیکھا۔

کانگریس لیڈر راہول گاندھی نے میڈیا پر تنقید کرتے ہوئے مزید کہا کہ ہمارا میڈیا صرف ایشوریا رائے کو ناچتے ہوئے دکھاتا ہے، غریب عوام سے متعلق کچھ نہیں دکھاتا، اُن کا کہنا تھا کہ ہمارے میڈیا پر 24 گھنٹے نریندر مودی اور امیتابھ بچن کو دکھایا جاتا ہے۔

راہول گاندھی کے اس بیان پر بھارتی گلوکارہ سونا مہاپاترا خاموش نہ رہ سکیں۔ سونا مہاپاترا نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر راہول گاندھی کے خلاف ایک پوسٹ شیئرکرتے ہوئے لکھا کہ سیاستدان اپنی تقاریر میں خواتین کی بےحرمتی کیوں کرتے ہیں؟ وہ خواتین کی ساکھ کو نقصان پہنچا کر کیا حاصل کرنا چاہتے ہیں؟

سونا مہاپاترا نے اداکارہ ایشوریا رائے کے دفاع میں مزید لکھا کہ آپ چاہے کچھ بھی بولیں، ایشوریا رائے بہت اچھا ڈانس کرتی ہیں۔

You May Also Like :
مزید