میرا اللہ تم سے حساب لے گا عادل۔۔ راکھی ساونت شوہر کو یاد کرتے ہوئے خانہ کعبہ کے سامنے روپڑیں! ویڈیو وائرل

image

بھارتی اداکارہ راکھی ساونت آئے دن خبروں کا حصہ بنی رہتی ہیں۔ اب اگرچہ انھوں نے اسلام قبول کرلیا ہے لیکن سوشل میڈیا آج بھی راکھی ساونت کی چھوٹی سے چھوٹی بات شئیر کرنا نہیں بھولتا۔ اس وقت راکھی عمرہ کی ادائیگی کے لئے مکہ میں موجود ہیں جہاں انھوں نے اپنے شوہر کے نام ایک ویڈیو بھی بنائی ہے

“عادل تم نے تو کہا تھا کہ ہم ساتھ میں عمرہ کریں گے اور ساتھ زندگی گزاریں گے۔ تم نے مجھے کہاں لا کے چھوڑا۔ تمھاری وجہ سے میں نے اسلام قبول کیا لیکن خوش ہوں کہ اللہ نے بھی مجھے قبول کرلیا اور اپنے گھر بلایا۔ میرا عمرہ مکمل ہوا لیکن اللہ میرے ساتھ انصاف کریں“

زاروقطار روتے ہوئے یہ الفاظ ادا کیے ہیں راکھی ساونت نے جو اس وقت عمرہ کی ادائیگی کے لئے مکہ مکرمہ میں موجود ہیں۔ ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ راکھی عین خانہ کعبہ کے سامنے موجود ہیں اور باقاعدہ اپنے شوہر عادل کو خانہ کعبہ کی جانب اشارہ کر کے خدا کا خوف یاد دلا رہی ہیں۔

اس ویڈیو میں کچھ عمرہ زائرین نے راکھی کو پہچان کر سلام بھی کیا جس پر راکھی نے ان سے دعاؤں کی درخواست کی جبکہ راکھی کو روتے ہوئے دیکھ کر کچھ عمرہ کرنے والی خواتین ان کو تسلی دینے لگیں کہ وہ اسلام قبول کرچکی ہیں اور یہ بہت بڑی سعادت ہے۔ راکھی نے خواتین کا شکریہ ادا کیا۔

راکھی ساونت کا کہنا ہے کہ ان کے شوہر عادل نے ان سے جھوٹی شادی کی اور ان کا مقصد محض بالی وڈ میں اسٹار بننا تھا۔ واضح رہے عادل درانی نامی کاروباری شخصیت سے نکاح سے پہلے راکھی ساونت اسلام قبول کرچکی ہیں اور ان کا نیا نام فاطمہ ہے۔

You May Also Like :
مزید