میں تمھارے ساتھ ہوں۔۔ راکھی ساونت کے پہلے شوہر رتیش نے عادل خان کی جانب سے گھریلو تشدد کے بعد راکھی کا ساتھ کیوں دیا؟

image

راکھی ساونت، ہمیشہ سے تنازعات کی ملکہ رہی ہیں اور وہ کبھی لائم لائٹ سے نہیں باہر نہیں رہیں۔ حال ہی میں، راکھی کی والدہ کے انتقال کے بعد انھوں نے ایک بار پھر لوگوں کی توجہ حاصل کرلی ہے، اب کی بار انھوں نے اپنے شوہر عادل خان درانی پر غیر ازدواجی تعلقات میں ملوث ہونے کا الزام لگایا ہے۔

راکھی نے حال ہی میں عادل کے خلاف ایف آئی آر درج کروائی اور میڈیا سے بات کرتے ہوئے اس کی گرل فرینڈ کو خبردار بھی کیا۔ واضح رہے راکھی چند روز قبل میڈیا سے بات کرتے ہوئے بیہوش بھی ہو گئی تھیں۔

راکھی نے عادل پر کئی الزامات لگائے ہیں جن میں رقم اور زیورات چرانے کے علاوہ گھریلو تشدد کا بھی الزام تھا۔ ان سب کے بعد راکھی ساونت کے سابق شوہر رتیش سنگھ بھی میدان میں آگئے اور راکھی کی حمایت کردی۔

رتیش نے سوشل میڈیا پر لائیو سیشن کے دوران راکھی کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ، "میں تمہارے ساتھ ہوں راکھی۔ میں ہمیشہ آپ کے ساتھ کھڑا رہوں گا"۔ راکھی کے عادل پر گھریلو تشدد کا الزام لگانے کے بعد، رتیش نے یہ بھی کہا، "راکھی لَو جہاد میں پڑ گئی ہیں"۔

عادل کو منگل کو ممبئی پولیس نے گرفتار کیا تھا۔

اداکارہ ہر روز ایک نئے انٹرویو کے ساتھ میڈیا میں کافی چھائی رہتی ہیں۔ یہ دیکھنا دلچسپ ہوگا کہ اگر راکھی کے عادل درانی کے حوالے سے الزامات سچے ہیں تو ان کو انصاف کیسے دیا جائے گا۔

You May Also Like :
مزید