میں اللہ کے گھر جا رہی ہوں ۔۔ راکھی ساونت پہلی مرتبہ عمرے پر جاتے ہوئے آبدیدہ، ویڈیو

image

بھارت کی مشہور اداکارہ راکھی ساونت جنہوں نے عادل درانی سے شادی کے لیے اسلام قبول کیا اور اپنا نام فاطمہ رکھا، یہ اب عمرے کی ادائیگی کے لیے کعبہ جا رہی ہیں۔ راکھی نے جہاز میں بیٹھ کر اپنی ایک ویڈیو میں مداحوں کو بتایا کہ میں پہلی بار عمرے کے لیے جا رہی ہوں۔ بہت خوش ہوں کہ مجھے اللہ کا بلاوا آیا ہے۔ میرے پاس ماں تو اب نہیں رہی لیکن خدا کا سہارا ہے۔ میں آپ سب کے لیے دعا کروں گی، آپ سب بھی مجھے اپنی دعاؤں میں یاد رکھیے گا۔

راکھی ساونت آج کل اپنے شوہر عادل درانی کے متعلق ہر روز نئے انکشافات کر رہی ہیں۔ دونوں نے تلخ کلامی کے بعد اپنے راستے جدا کر لیے ہیں۔ اب راکھی دبئی میں ایک ڈانس پراجیکٹ کر رہی ہیں۔ حالیہ دنوں میں راکھی نے اپنے کپڑوں سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا تھا کہ اب میں ریکھا جی سے متاثر ہو کر کپڑے پہنوں گیں۔

You May Also Like :
مزید