شادی ہوئی تو ماں مر گئی ۔۔ مسلمان ہونے کے بعد راکھی نے اپنی ماں کو جلایا کیوں نہیں؟ راکھی کی زندگی کے دردناک لمحات

image

راکھی ساونت کی والدہ کینسر اور برین ٹیومر کا شکار تھیں اور گزشتہ ہفتے دوران علاج انتقال کرگئی تھیں۔ عادل درانی کی طرف سے شادی کے حوالےسے تنازعات کے دوران بھی راکھی ساونت اپنی بیمار ماں کی تیمار داری میں مصروف تھیں۔ اداکارہ اپنی والدہ سے کافی قریب تھیں اور اپنا زیادہ تر وقت وہ اسپتال میں والدہ کے ساتھ گزارتی تھیں تاہم والدہ کے انتقال اور آخری رسومات کے دوران عادل درانی ان کے ساتھ نظر آئے۔

راکھی کی والدہ کو جلانے کے بجائے دفنانے کا جہاں تک سوال ہے تو جیا بھیڑا کا تعلق ہندو خاندان سے تھا لیکن دو شادیاں کرنے والی جیا بھیڑا نے دوسری شادی کے بعد ہندو مذہب ترک کرکے مسیحی مذہب اختیار کرلیا تھا، اسی لئے انہیں ہندو رسوم کے مطابق جلانے کے بجائے مسیحی رواج کے مطابق قبر میں دفنایا گیا۔

راکھی نے گذشتہ دنوں اپنی ویڈیوز میں بتایا تھا کہ میری ماں کی خواہش تھی کہ میرا گھر بسے میں شادی کرکے اپنے گھر میں خوش رہوں آج میری شادی ہوگئی اور میں عادل سے خوش بھی ہوں لیکن میری خوشیوں اور بسے ہوئے سنسار یعنی گھر کو دیکھنے کے لیے میری ماں شاید ساتھ نہ رہے۔

You May Also Like :
مزید