اللہُ اکبر! راکھی ساونت کی کلمہ پڑھنے کے بعد اب نماز پڑھنے کی خوبصورت ویڈیو وائرل

image

بھارتی اداکارہ اور بگ باس کنٹسٹنٹ راکھی ساونت ان دنوں خبروں کی زینت بنی ہوئی ہیں۔ وہ آئے دن اپنی کسی نہ کسی حرکت کی وجہ سے سوشل میڈیا پر وائرل ہوتی رہتی ہیں۔

حال ہی میں انھوں نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنی ایک نماز پڑھتی ہوئی ویڈیو شئیر کی ہے، جو منظرِ عام پر آتے ہی وائرل ہوگئی

راکھی ساونت نے دعویٰ کیا ہےکہ انہوں نے بھارتی مسلم بزنس مین عادل خان سے شادی کی اور اسلام قبول کیا جب کہ راکھی کی کلمہ پڑھنے کی ویڈیو بھی سامنے آئی تھی۔

تاہم عادل سے علیحدگی کے بعد راکھی کی ایک ویڈیو سامنے آئی جس میں ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے اسلام قبول کیا ہے جب کہ وہ ایک انٹرویو میں نوجوان مسلمانوں کو نماز کی تلقین بھی کرتی نظر آئیں۔

راکھی ساونت کی نماز پڑھنے کی ویڈیو پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے تبصروں کا سلسلہ بھی شروع ہوگیا ہے۔

You May Also Like :
مزید