اسلام دل سے قبول کیا تھا اس لیے اللہ کے گھر آگئی ۔۔ راکھی ساونت عمرہ کی ادائیگی کرتے ہوئے، ویڈیو وائرل

image

بالی ووڈ اداکارہ اور ڈرامہ کوئین راکھی ساونت عرف فاطمہ نے عمرے کی سعادت حاصل کرلی۔

راکھی ساونت نے اپنے عمرہ کے سفر کی کئی ویڈیوز انسٹاگرام پر شیئر کی ہیں جن میں انہیں بھارتی ڈیزائنر شائستہ علی خان اور ان کے شوہر و میڈیا انٹرپینور واحد علی خان کے ہمراہ دیکھا جاسکتا ہے۔

سوشل سائیٹ پر شیئر کی گئی ایک ویڈیو میں راکھی ساونت کو مدینہ منورہ میں مسجد نبویؐ میں حاضری دیتے ہوئے تو دوسری ویڈیو میں انہیں مسجد الحرام میں خانہ کعبہ کا طواف کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

عمرہ ادائیگی کے بعد واحد علی خان نے بھی اپنے اکاؤنٹ پر ایک پوسٹ شیئر کی جس میں انہوں نے لکھا کہ، "بہن سے کیا وعدہ نبھایا"۔

اور ساتھ ہی انہوں نے راکھی ساونت کو عمرے کی سعادت حاصل کرنے پر مبارک باد بھی دی۔

You May Also Like :
مزید