راکھی ساونت گزشتہ کچھ دنوں سے کافی خبروں میں ہیں، جس کی بنیادی وجہ عادل خان درانی کے ساتھ ان کی خفیہ شادی کی خبریں تھیں۔ اس کے بعد اداکارہ نے سوشل میڈیا پر دوبارہ سرخیاں بنائیں، جس میں دعویٰ کیا گیا کہ ان کا اسقاط حمل ہوا ہے۔ جس کے بعد، عادل نے ان رپورٹوں کی مذمت کی اور انہیں جعلی قرار دیا۔
اب یہ جوڑی اس بات کو لے کر سرخیوں میں ہیں کہ وہ اپنے ہنی مون پر کہاں جانے کا منصوبہ بنا رہے ہیں۔ ایک حالیہ بات چیت میں، راکھی اور عادل نے اپنے منصوبوں کے بارے میں بات کرتے ہوئے اس بارے میں اپنا پلان بتایا۔ آئیے آپ کو بتاتے ہیں انہوں نے کیا کہا
اداکارہ اور عادل خان درانی سے ان کے ہنی مون کے بارے میں پوچھا گیا کہ وہ کہاں جانے کا ارادہ رکھتے ہیں؟ اس پر راکھی ساونت نے کہا، 'یہ تو کہیں لیکر ہی نہیں گئے ابھی تک" جس پر عادل نے ایک تیز قہقہہ لگانے کے بعد کہا، "جائیں گے! ابھی بہت کچھ چل رہا ہے"
راکھی ساونت نے آگے سے کہا، "پہلے وہ عمرہ پر لیکے جائیں گے، وہ بہت ضروری ہے۔ کیونکہ وہاں جا کر ہمارا رشتہ اور پکا ہوگا جسے دنیا کی کوئی طاقت توڑ نہیں سکے گی"۔
ویڈیو دیکھیں
انہوں نے مزید کہا، "جسے اللہ جوڑتا ہے اسے کوئی انسان نہیں توڑ سکتا"۔
واضح رہے ان دنوں راکھی کی ماں کی طبعیت ناساز ہے، جن کی صحت یابی کیلیئے انھوں نے لوگوں سے دعا کی اپیل بھی کی ہے۔