لالی ووڈ انڈسٹری کی مشہور فلمی جوڑی ریمبو المعروف افضل خان اور صاحبہ کو لوگ ان کی شادی سے پہلے ہی پسند کرتے تھے اور آج بھی کرتے ہیں۔ ریمبو اور صاحبہ اپنی کامیاب ازدواجی زندگی کے باعث بہت سی شوبز جوڑیوں کیلئے ایک خوبصورت مثال ہیں۔
حال ہی میں ایک دیئے گئے انٹرویو میں ریمبو اور صاحبہ سے ان کے گھریلو ماحول، آپس میں ان کے رشتے اور بچوں کے حوالے سے سوال کئے گئے، جن کے دونوں نے بہت ہی دلچسپ انداز میں جواب دیئے۔
ریمبو سے صاحبہ کے بارے میں جب پوچھا گیا کہ وہ گھر میں کوئی کام کرتی ہیں یا سب نوکر کرتے ہیں؟ تو اس پر ریمبو نے ہنستے ہوئے بتایا کہ صاحبہ گھر میں کام کرنے والی ماسی کی طرح رہتی ہے، ہر وقت بس کام۔
صاحبہ سے جب پوچھا کہ گھر میں کھانا کس کی پسند کا بنتا ہے؟ تو انہوں نے بتایا بیٹے کی پسند کا، پہلے ریمبو کی مرضی کا بنتا تھا، جس پر ریمبو نے کہا گھر میں آج بھی میری ہی چلتی ہے۔
آپس میں ان کے رشتے کے حوالے سے پوچھے گئے سوال کا جواب دیتے ہوئے ریمبو نے کہا کہ، صاحبہ ضدی بہت ہیں غصہ کبھی کبھی کرتی ہیں لیکن جب کرتی ہیں تو دو دن تک بات نہیں کرتیں، اور میں تو دو منٹ میں مان جاتا ہوں۔ جس پر صاحبہ نے مزاحیہ انداز میں جملہ جوڑتے ہوئے کہا کہ، غلطی بھی تو آپ کی ہی ہوتی ہے پھر۔
انٹرویو کی پوری ویڈیو آپ یہاں دیکھ سکتے ہیں