عالیہ اور رنبیر نے پہلی بار اپنی گڑیا جیسی بیٹی کی شکل دکھا دی ۔۔ بچی کس پر ملتی ہے؟ سوشل میڈیا پر تصویر وائرل

image

عالیہ بھٹ اور رنبیر کپور نے ممبئی میں کپور خاندان کے سالانہ کرسمس لنچ میں بیٹی راہا کپور کے چہرے کی پہلی بار جھلک دکھا دی۔

جوڑے نے آخر کار خصوصی موقع پر اپنی بچی کا چہرہ میڈیا کے سامنے ظاہر کر دیا۔

ایک انتہائی خوبصورت گلابی اور سفید قطبی ہرن کے لباس میں ملبوس، راہا نے سب کی توجہ مکمل طور پر اپنی جانب کھینچ لی۔

اس موقع پر عالیہ بھٹ نے کالے رنگ کا منی ڈریس پہنا تھا جس پر سرخ پھولوں کے پرنٹس تھے۔ جبکہ رنبیر کپور نے کالے رنگ کا پینٹ شرٹ اور گرے جیکٹ پہنا تھا۔

راہا کپور کی تصویریں سوشل میڈیا پر آتے ساتھ وائرل ہو گئیں اور مداح انہیں کبھی ماں سے تو کبھی پھوپھیوں سے ملاتے ہوئے نظر آ رہے ہیں۔

You May Also Like :
مزید