ہاتھ میں کھلونے والی بندوق لیئے یہ شرارتی بچہ آج کون سا بڑا سپر اسٹار ہے؟ جن کی اہلیہ بھی ایک اداکارہ ہیں

image

اداکاروں اور مشہور شخصیت کی جانب سے سوشل میڈیا پر اپنے بچپن کی تصاویر پوسٹ کرنا آج کل ٹرینڈ بن گیا ہے، آئے دن کوئی نہ کوئی اپنی زندگی کے اس حسین دور کو یاد کرتا نظر آتا ہے۔ ایسا ہی کچھ اس اداکار نے کیا جو آپ کو اس تصویر میں موجود دکھائی دے رہا ہے۔

کیا آپ پہچان سکتے ہیں کہ اس نیلے اور سفید شرٹ اور چڈے میں ملبوس ہاتھ میں نقلی پستول تھامے پوز دیتا ہوا یہ کون سا مشہور اداکار ہے؟

اگر اب بھی نہیں پہچانے تو ہم آپ کو بتاتے ہیں کہ یہ بالی ووڈ کے نٹ کھٹ اور نامور اداکار رنویر سنگھ ہیں۔ انہوں نے اپنے بچپن کی یہ تصویر "ڈان" فلم کے اعلان کے بعد اپنے انسٹاگرام پر لگائی تھی۔

ساتھ ہی انہوں نے لکھا کہ، "بچپن میں مجھے فلموں سے پیار ہو گیا تھا، اور ہم باقی لوگوں کی طرح ہندی سنیما کے دو لیجنڈز امیتابھ بچن اور شاہ رخ خان کو دیکھتے اور ان کو پوجتے تھے۔ میں نے ان جیسا بننے کا خواب دیکھا تھا۔ یہی وجہ ہے کہ میں ایک اداکار اور ہندی فلم کا ہیرو بننا چاہتا تھا۔ ان کا مجھ پر اتنا اثر تھا کہ میں عام انسان سے ایک اداکار بن گیا۔ اور اب ان کی میراث کو آگے بڑھانا میرے بچپن کے خواب کی تعبیر ہے۔"

میں سمجھتا ہوں کہ ڈان خاندان کا حصہ بننا کتنی بڑی ذمہ داری ہے۔ مجھے امید ہے کہ سامعین مجھے ایک موقع دیں گے اور مجھ پر محبت کی بارش کریں گے، جس طرح وہ گزشتہ کئی سالوں میں متعدد کرداروں کے لیے ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ، "فرحان اور رتیش کا شکریہ کہ انہوں نے مجھے یہ اعزاز بخشا اور مجھ پر یقین کیا۔ اور میرے پیارے سامعین، ہمیشہ کی طرح، میں آپ سے وعدہ کرتا ہوں کہ میں آپ کو تفریح فراہم کرنے کی پوری کوشش کروں گا۔"

You May Also Like :
مزید