بالی ووڈ کے مشہور اداکار نصیر الدین شاہ کسی تعارف کے محتاج نہیں، انھوں نے اپنی صلاحیتوں اور اداکاری سے فلمی دنیا میں اپنی ایک پہچان اور نام بنایا ہے۔
نصیر الدین شاہ اپنے بے باک روئیے، آزادانہ سوچ اور اپنی رائے کا اظہار کرنے کیلیئے بھی جانےجاتے ہیں۔ اور صرف وہی نہیں بلکہ ان کی اہلیہ رتنا پاٹھک شاہ بھی مختلف موضات پر اپنی آرا کا اظہار صاف صاف اور بغیر کسی لگی لپٹی کرنے کے حوالے سے مشہور ہیں۔
یہی وجہ ہے کہ بالی ووڈ کے سینئر اداکار کو کئی مرتبہ مشکل صورتحال کا سامنا بھی کرنا پڑا ہے۔
تاہم، اب ان کی اہلیہ رتنا نے اس حوالے سے انکشاف کیا ہے کہ وہ اپنے شوہر کو اس قسم کے کھلے اور آزادانہ بیانات دینے سے روکنے کی کوشش کرتی ہیں
رتنا انہیں ایسے کمنٹس کرنے سے یہ کہتے ہوئے روکتی ہیں کہ، متنازع بیان نہ دیا کریں کبھی کوئی آجائے گا گھر پر پتھر مارنے۔
رتنا پاٹھک نے حال ہی میں اپنی فلم کی پروموشن کے دوران ایک انٹرویو میں یہ کہا تھا
ان کا کہنا تھا کہ، آج کے زمانے میں پتھر مارنے کے لیے کوئی بھی ہمارے گھر پر آکر کھڑا ہوجائے گا، جبکہ اس کی وجہ سے کبھی کبھی کام بھی نہیں ملتا، آج کل کام حاصل کرنے کے لیے بہت سی وجوہات ہوتی ہیں اسی وجہ سے محتاط رہنا پڑتا ہے لیکن ہم خوفزدہ نہیں ہیں۔