کنویں میں گِر کر جاں بحق ہونے والے 5 سالہ ریان کی پہلی برسی۔۔ معصوم بچے کی برسی کے موقع پر ایسا کیا ہوا کہ والدین سجدے میں گِر گئے؟

image

پچھلے سال فروری 2022 میں مراکشی بچے، 5 سالہ ریان کی المناک موت نے پوری دنیا کو سوگ میں ڈال دیا تھا۔

ریان جو کنویں میں گِر کر پھنس جانے کی وجہ سے جاں بحق ہوگیا تھا۔

غیر ملکی خبر کے مطابق، ریان کی المناک موت کے ایک سال بعد، اس کے والدین نے ایک نوزائیدہ بچے کا استقبال کیا۔

کنورجِنگ نیوز آؤٹ لیٹس نے اطلاع دی ہے کہ، ریان کی ماں اوسیما کھرچچ نے جمعرات 2 فروری کو ٹیٹوان کے ایک اسپتال میں ایک لڑکے کو جنم دیا جس کا نام ساجد رکھا ہے۔

یہ دیکھتے ہوئے کہ بچے کی پیدائش اسی مہینے میں ہوئی تھی جس مہینے میں ریان کی موت ہوئی تھی، بہت سے لوگوں نے خاندان میں اس نئے اضافے کو ایک معجزہ سمجھا۔

ریان کے والد خالد اورم نے مقامی میڈیا سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ، "کل ریان کی برسی منائی گئی، اور آج ہمارے ہاں ایک بچہ پیدا ہوا، خدا لیتا ہے تو خدا دیتا بھی ہے"۔

ریان کی حادثاتی موت:

ریان اپنے گھر کے قریب باہر کھیل رہا تھا، جب وہ اپنے والد کی ملکیت والے تنگ کنویں میں گر گیا۔ لڑکا تقریباً 32 میٹر کی گہرائی میں چار دن سے زیادہ پھنسا رہا۔

مراکش کے حکام، طبی عملہ اور شہری سب ہی ریسکیو کے لیے پہنچ گئے تھے۔ تاہم، کئی دنوں کی بچاؤ اور کھدائی کی کوششوں کے باوجود، 4 دن بعد چھوٹا بچہ دم توڑ گیا۔

پوری دنیا اس ریسکیو مشن کو ایک خوش کن انجام کی امید میں دیکھ رہی تھی۔ لیکن ریان کی افسوس ناک موت نے مراکش اور دنیا بھر میں غم اور سوگ کی لہر کو جنم دیا۔

نوجوان لڑکا مراکش میں یونیسیف کا "بچپن کا نیا آئیکون" بن گیا، اور ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

You May Also Like :
مزید