محسن نے ہماری بیٹی جنت کو بھی اپنے پاس رکھ لیا تاکہ ۔۔۔ طلاق کے اتنے سال بعد رینا رائے نے علیحدگی وجہ بتاتے ہوئے کیا انکشاف کر دیا؟

image

ماضی میں کھلاڑیوں اور اداکاراؤں کے آپس میں کافی چرچے رہے ہیں جن میں کچھ نے شادیاں بھی کیں، لیکن یہ شادیاں کامیاب نہ ہوسکیں جیسے کہ پاکستانی کرکٹر محسن خان اور رینا رائے کی۔

ان دونوں کی شادی کے فیصلے نے دونوں ممالک کی عوام کو حیران کردیا تھا مگر وہ انکی جوڑی کو پسند کرتے تھے، لیکن ان کی شادی زیادہ عرصہ قائم نہ رہ سکی اور دونوں نے طلاق لے کر مداحوں کے دل توڑ دئیے۔

اب کئی سالوں بعد رینا رائے نے پہلی بار اپنی طلاق کے موضوع پر بات کی ہے۔

رینا رائے نے ایک شو میں بات کرتے ہوئے بتایا کہ، "میری اور محسن کی طلاق کی وجہ یہ تھی کہ محسن انگلینڈ جانا چاہتے تھے کیونکہ انھیں وہاں کی شہریت چاہیے تھی جبکہ میں ایسا نہیں چاہتی تھی۔ یہاں تک کہ محسن نے ہماری بیٹی جنت کو بھی اپنے پاس رکھ لیا تا کہ میں مجبور ہو کر ان کے پاس انگلینڈ چلی جاؤں۔

بیٹی کے حوالے سے رینا رائے کا کہنا تھا کہ، "ان کے سابق شوہر محسن خان ایک بہترین باپ ہیں اور وہ اپنی بیٹی کے ساتھ ہمیشہ رابطے میں رہتے ہیں۔ میں دعا کرتی ہوں کہ محسن ہمیشہ خوش اور آباد رہیں۔" واضح رہے کہ محسن خان نے دوسری شادی کے بعد جنت کو رینا رائے کے حوالے کردیا تھا۔

You May Also Like :
مزید