ساس معذور ہے، انہیں بستر پر نہیں چھوڑ سکتی ۔۔ روپالی گپتا اپنی ساس کا خیال کیسے رکھتی ہیں؟ ویڈیو

image

ساس بہو کا رشتہ سب سے زیادہ حساس اور سب سے زیادہ اہم ہے کیونکہ یہاں ایک ماں اپنے بیٹے کی تمام تر ذمہ داری بہو کو سونپ دیتی ہے ۔ صرف بیے کی ہی نہیں بلکہ پورے گھر کی چھوتی سے لے کر بڑی ہر ذمہ داری دیتی ہے جس کو سنبھالنا اور بالکل اسی لحاظ سے چلانا جس طریقے سے ساس پچھلے 25 یا 30 سالوں سے کر رہی ہو یہ ایک مشکل ترین کام ہے۔ مگر محبت اور عزت سے ہر رشتے کی کمی کو پورا کیا جا سکتا ہے۔

بھارتی اداکارہ روپالی گپتا جس کو ہم مختلف ڈراموں میں دیکھتے رہے ہیں یہ صرف ایک اچھی اور تجربہ کار اداکارہ ہی نہیں بلکہ ایک اچھی بہو بھی ہیں جو اکثر پانی ساس اور ماں کے ساتھ دکھائی دیتی ہیں۔ ان کی ساس چل پھر نہیںس کتی ہیں وہ معذور ہیں اور اداکارہ اپنے کام کے ساتھ ساتھ اپنی ساس کو بھی بھرپور وقت دیتی ہیں ان کا خیال رکھتی ہیں اور ان کے لئے کھانا خود اپنے ہاتھ سے پکاتی ہیں۔ اداکارہ نے ایک انٹرویو میں اپنے گھر اور خصوصاً ساس سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا کہ:

میری ساس معذور ہے، میں انہیں بستر پر نہیں چھوڑ سکتی ہوں۔ میرے مشکل وقت میں انہوں نے میرا ساتھ دیا اور اب میرا فرض بنتا ہے کہ ان کے مشکل وقت کو خوشیوں اور سکون سے بھردوں۔ لوگ مجھ سے سوال کرتے ہیں کہ آپ کیسےگھر اور کام کو سنبھالتی ہیں جبکہ آپ خود اپنی ساس کا بھی خیال کرتی ہیں جس پر میں صرف یہی کہتی ہوں کہ کام میں اپنی پسند سے کرتی ہوں اور ساس کی دیکھ بھال میرا سب سے پہلا فرض ہے۔ مجھے کوئی گھر میں یہ نہیں کہتا کہ ان کو دیکھو یہ سب میں خؤد کرتی ہوں تاکہ میرے بچے بھی مجھ سے یہی سیکھیں۔

You May Also Like :
مزید