ہر ماں اپنی بہو لانے سے پہلے خوب چھان پھٹک کرنے کی خواہشمند ہوتی ہے لیکن بات اگر پسند کی شادی کی ہو تو کچھ ماؤں کا یہ ارمان دل میں ہی رہ جاتا ہے. لیکن شادی ہونے کے بعد ساس بہو میں چپقلش جاری رہتی ہے. البتہ حال ہی میں ایسا واقعہ پیش آیا ہے جہاں ایک ماں نے بیٹے کو پسند کی شادی سے روکنے کے لئے انتہا ہی کر ڈالی.
میکسیکو سے تعلق رکھنے والی خاتون نے اپنے بیٹے کی شادی روکنے کے لئے کئی پاپڑ بیلے. پہلے تو انھوں نے الیگزینڈرا نامی لڑکی کو فلمی ساسوں کی طرح بلینک چیک کی پیشکش کی کہ جتنے چاہے پیسے لو بس میرے بیٹے سے دور ہوجاؤ لیکن لڑکی کے انکار پر مزید چالیں چلیں.
دراصل لڑکا ایک امیر گھر سے تعلق رکھتا تھا اسی وجہ سے لڑکے کے گھر والے کسی امیڑ گھرانے میں ہی بیٹے کی شادک کرنا چاہتے تھے کیونکہ ان کو لگتا تھا کہ الیگزینڈرا ان کے بیٹے سے صرف پیسوں کی خاطر شادی کررہی ہے.
جس وقت دلہا دلہن چرچ میں موجود تھے. تین غنڈوں نے سفید عروسی لباس میں سجی دلہن پر سرخ رنگ پھینکا جس سے لباس خراب ہوگیا. لڑکے کی ماں بس کسی طرح شادی روکنا چاہتی تھی.
اس سے بھی بات نہ بنی تو دلہا کی ماں نے اچانک دل کا دورہ پڑنے کا ڈرامہ رچا دیا. البتہ ان تمام ہتھکنڈوں کا کوئی فائدہ نہیں ہوا اور بیٹے نے اپنی محبت سے شادی کر کے ہی دم لیا.