دوسرے بیٹے کی شادی میں یہ غلطی نہیں کروں گی۔۔ صبا فیصل نے بھی سبق سیکھ لیا! چھوٹے بیٹے کی شادی کے حوالے سے نیا انکشاف

image

اکثر لوگوں کے گھروں میں شادیوں کے وقت جلد بازی میں کچھ ایسی چیزیں ہوجاتی ہیں جن کا پچھتاوا بعد میں ہوتا ہے لیکن عقلمند وہی ہے جو اپنی غلطی سے سبق سیکھ کر اسے دوبارہ نہ دہرائے جیسا کہ صبا فیصل نے کیا۔

“جو کچھ بڑے بیٹے کی شادی میں ہوا اس بار نہیں ہوگا کیونکہ اس بار میں نے ساری خریداری آن لائن کی ہے۔ ولیمے میں دلہا اور دلہن کا جوڑا مشہور ڈیزائنر ایچ ایس وائے بنا رہا ہے جبکہ بارات کا بہو سے پوچھا تھا تو اس نے کہا اپنی بارات کا جوڑا وہ خود بنوائے گی اور وہ ان کی امی کی طرف سے آئے گا“

یہ کہنا ہے مشہور اداکارہ صبا فیصل کا جو آج کل اپنے چھوٹے بیٹے ارسلان فیصل کی شادی کے حوالے سے کافی پرجوش ہیں۔ حال ہی میں ندا یاسر کے شو میں صبا نے شادی کی تیاریوں کے حوالے سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ اس بار انھوں نے آن لائن شاپنگ کو ترجیح دی ہے۔ جن برانڈز کا انھیں تجربہ ہے وہیں سے انھوں نے دلہن کے جوڑے خریدے ہیں۔

اس کے علاوہ صبا فیصل کا کہنا تھا کہ بڑے بیٹے کی شادی تقریباً ١١ دن تک چلی تھی لیکن اس بار وہ کم سے کم فنکشن کریں گی۔ بارات کے اگلے دن میلاد ہوگا اور پھر ولیمہ۔ یہ ان کے بیٹے ارسلان کا فیصلہ ہے کہ شادی میں فضول خرچی نہیں ہوگی اور کم تقاریب رکھی جائیں۔

واضح رہے صبا فیصل کے دوسرے بیٹے ارسلان فیصل کی منگنی رواں برس جنوری کے مہینے میں ہوئی تھی اور اسی سال شادی کا بھی ارادہ ہے

You May Also Like :
مزید