اداکارہ صباء فیصل جو کہ مختلف ڈراموں میں ماں کا کردار نبھاتی نظر آتی ہیں ان کو ہمیشہ سے ہی سنجیدہ اور ذمہ دارانہ کرداروں میں نظر آتی ہیں۔ ان کے مداح اکثر ان کے بارے میں مختلف معلومات جاننا چاہتے ہیں، مگر یہ چونکہ انسٹاگرام پر بہت زیادہ تصاویر اور معلوماتی شیئر پوسٹ نہیں کرتی ہیں۔ آج ہم آپ کو بتا رہے ہیں ان سے متعلق کچھ اہم معلومات:
٭ صباء فیصل کی عمر 63 سال ہے، یہ 31 جنوری 1958 کو کراچی میں پیدا ہوئیں۔
٭ ان کی 3 بہنیں ہیں، جنکے نام یہ میڈیا پر نہیں بتاتی ہیں۔
٭ ان کے 3 بھائی ہیں، جس سے یہ بہت محبت کرتی ہیں۔
٭ صباء ڈراموں سے آنے سے قبل نیوز اینکر تھیں۔
٭ لیکن پھر انہوں نے ڈرامے اور فلموں کی دنیا میں اپنا نام بنایا۔
٭ ان کے 2 جڑواں بیٹے اور ایک بیٹی ہے، ان کے تینوں بچے شادی شدہ ہیں۔
٭ صباء ایک انٹرویو میں کہتی ہیں کہ: '' میں 3 بھائیوں کے بعد پیدا ہوئی تھی، پورے خاندان میں سب کی لاڈلی تھی، اور سب کا خوب فائدہ اٹھایا اور کوئی مجھے ذرا سا بھی ڈانٹ دے تو میں چیختی چلاتی تھی، جس پر سب سے میں نے خوب محبت لوٹی، یہ محبت اور پیار ہی تھا جس کی وجہ سے میری ماموں زاد بھائی یعنی فیصل کے ساتھ پسند کی شادی ہوگئی تھی۔''