ممبئی:پاکستانی اداکارہ صبا قمر کی فلم ”ہندی میڈیم “ چین کے بعد ہانگ کانگ میں بھی پسند کی جارہی ہے۔ بالی ووڈ تجزیہ نگار ترن آدرش نے فلم ’ کے شاندار آغاز کے بارے میں ٹوئٹ کرتے ہوئے لکھا کہ فلم ہانگ کانگ کے شائقین میں بے حد پسند کی جارہی ہے اور اب تک تقریبا ایک کروڑ 7 لاکھ کا بزنس کرچکی ہے۔ اس سے قبل ”ہندی میڈیم “ چین میں ریلیز کی گئی تھی جہاں اس نے 200 کروڑ سے زائد کا بزنس کیا تھا، جب کہ بھارت میں فلم 300 کروڑ سے زائد کا بزنس کرچکی ہے۔ واضح رہے کہ ’ہندی میڈیم “ میں پاکستانی اداکارہ صبا قمر اور بھارتی اداکار عرفان خان نے مرکزی کردار ادا کیا ہے، فلم کی کامیابی کے پیش نظر اس کا سیکوئل بنانے کی تیاریاں کی جارہی ہیں۔