میں اسکی وجہ سے بہت خوش ہوں اور ۔۔ صبا قمر کی زندگی میں آنے والا خاص شخص کون ہے اور کیا اداکارہ شادی کر رہی ہیں؟

image

میں اسکی وجہ سے بہت خوش ہوں اور ۔۔ صبا قمر کی زندگی میں آنے والا خاص شخص کون ہے اور کیا اداکارہ شادی کر رہی ہیں؟ صبا قمر ایک خوبرو اور خوبصورت اداکارہ ہیں جو اپنی صلاحیتوں، پیشہ ورانہ مہارت اور بہترین اداکاری کی وجہ سے لوگوں کے دلوں پر راج کرتی ہیں۔ انہوں نے اس مقام تک پہنچنے کے لیے بہت محنت کی ہے جہاں وہ آج ہیں۔ صبا قمر کے لاکھوں مداح ہیں جو ہمیشہ ان کی زندگی کے بارے میں مزید جاننا چاہتے ہیں۔

صبا قمر کے بارے میں پوچھے جانے والے سوالوں میں سب سے عام و خاص صرف ایک ہی سوال ہے اور وہ یہ کہ، وہ شادی کب کریں گی یا وہ کسی سےمحبت کرتی ہیں؟

اداکارہ نے کچھ وقت پہلے اس بات کی طرف اشارہ کیا تھا کہ ان کی زندگی میں کوئی خاص ہے۔ اور وہ پچھلے کچھ عرصے سے پھولوں کے ساتھ تصاویر بھی شیئر کر رہی ہیں جس میں بھیجنے والے کا عرفی نام شانو ہے۔

صبا کے مداح جاننا چاہتے ہیں کہ شانو کون ہے؟ جبکہ اداکارہ انہوں نے اشارہ دیا ہے کہ وہ اب سنگل نہیں ہیں۔

حال ہی میں صبا قمر ایک شو کی مہمان بنیں جہاں ان سے پوچھا گیا کہ کیا ان کی زندگی میں کوئی خاص ہے؟ تو اداکارہ نے اثبات میں جواب دیا اور کہا وہ بہت خوش ہیں اور اس شخص کی وجہ سے سکون میں ہیں۔ ساتھ ہی صبا اس شخص کے ذکر پر شرما رہی تھیں جب عمران اشرف نے ان سے شاعرانہ انداز میں پوچھا۔

صبا نے اس خاص شخص کے لیے بلھے شاہ کی خوبصورت شاعری بھی سنائی اور اب ان کے مداح یقیناً اس پراسرار آدمی کے بارے میں مزید جاننا چاہتے ہیں۔

You May Also Like :
مزید