ہم جلد خوشخبری سنانے والے ہیں ۔۔ شہروز سبزواری نے صدف کے لئے دعاؤں کی اپیل کردی

image

شہروز سبزواری اور صدف کنول کے ہاں جلد ہی پہلے بچے کی آمد متوقع ہے جس کے متعلق انہوں نے ایک لائیو پروگرام میں لوگوں کو بتایا تھا۔ عید پر ان کی اور صدف کی تصاویر جب انہوں نے سوشل میڈیا پر پوسٹ کیں تو لوگوں نے سوال کیا کہ صدف تو حاملہ تھیں لیکن اب تک آپ لوگوں نے کوئی سٹوری شیئر نہیں کی، جس پر شہروز اور صدف دونوں کی جانب سے اس بات کا کوئی جواب نہیں دیا گیا تھا لیکن اب حال ہی میں شہروز ایک تقریب میں نظر آئے جہاں انہوں نے فیشن اینڈ لائف اسٹائل صحافی ملیحہ رحمان سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ:

" صدف گھر پر آرام کر رہی ہیں یہ ان کے آرام کے دن ہیں اور ہم جلد خوشخبری سنانے والے ہیں۔ میں چاہتا ہوں کہ سب صدف کے لیے دعا کریں۔ میں اس دن کا بے صبری سے انتظار کر رہا ہوں، میں بچوں سے پیار کرتا ہوں۔میں اس دن کا انتظار نہیں کر سکتا جب میں اپنے پروڈیوسرز اور ہدایت کاروں سے کہوں گا کہ وہ مجھے کچھ دنوں کے لیے چھٹی دے دیں کیونکہ میرے یہاں بچے کی پیدائش ہوئی ہے۔ میں 24 گھنٹے بچوں کی دیکھ بھال کر سکتا ہوں۔ "

صدف کنول اور شہروز سبزواری نے مئی 2020 میں خاموشی سے شادی کرلی تھی، شہروز سبزواری کے ہاں دوسرے بچے کی پیدائش ہوگی۔

You May Also Like :
مزید