امی کہتی تھیں ٹانگ پر ٹانگ رکھ کر نہ بیٹھو اور۔۔ سعدیہ امام کی والدہ نے ان کی تربیت کس طرح کی؟ اداکارہ نے بتا دیا

image

“ ہم بہنوں کی تربیت میں سب سے اہم کردار والدہ کا ہے۔ امی کہتی تھیں کہ بڑوں سامنے ٹانگ پہ ٹانگ رکھ کر نہیں بیٹھنا چاہیے یہ بد تہزیبی میں شمار ہوتا ہے اس کے علاوہ کسی محفل میں اگر میاں بیوی بھی ہیں تو بڑوں کے سامنے ساتھ جڑ کر نہیں بیٹھنا چاہیے۔ اگر کسی کو دعوت پر بلانا ہو تو گھر کے سربراہ کو دعوت دینی چاہیے۔ امی نے ہمیں سلیقہ سکھانے کے لئے یہ تمام باتیں بچپن سے ہی سکھائی ہیں“

یہ کہنا ہے معروف اداکارہ سعدیہ امام کا جو ندا یاسر کے مارننگ شو میں اپنے گھر کے ماحول اور تربیت کے حوالے سے بات کررہی تھیں۔ ندا یاسر کے سوال کے جواب میں سعدیہ کا کہنا تھا کہ ہماری امی نے ہم سب بہنوں کی تربیت بہت اچھی کی ہے۔ انھوں نے ہمیں لوگوں سے بات کرنے کا طریقہ سکھانے سے لے کر اٹھنے بیٹھے کا سلیقہ اور رکھ رکھاؤ سب سکھایا

سعدیہ امام کا کہنا تھا کہ ہمارے گھر میں ہر ہفتے بھرپور صفائی کی جاتی تھی جس میں گھر کے تمام لوگوں کو کام کرنا ہوتا تھا کیونکہ امی یہ کہتی تھیں کہ اگر خود صفائی نہیں کی تو پتا نہی چلے گا کہ کونسی چیز کس جگہ رکھی ہے۔

You May Also Like :
مزید