"میں ہر وقت کام چھوٹ جانے کا خوف، دوستوں کو کھونے سے، سوشل میڈیا پر ہونے والی تنقید سے ہر وقت خوفزدہ نہیں رہنا چاہتی. ’اللہ کا بہت کرم ہے لیکن مجھے نہیں معلوم کہ میری ذہنی صحت دن بدن کیوں خراب ہوتی جارہی ہے، نماز اور قرآن پاک بھی روزانہ پڑھتی ہوں، لیکن پتا نہیں کیوں میرے اندر ایسا کیا ہے جو مجھے پُرسکون رہنے نہیں دے رہا. اللہ ہم پر بہت مہربان ہے آج ہمارے پاس جتنی دولت ہے اس سے پہلے کبھی نہیں تھی، یہ صرف اللہ کا دعا ہوا ہے اور ہم سب شکر گزار ہیں"
یہ کہنا ہے معروف اداکارہ صحیفہ جبار کا جنھوں نے انسٹاگرام پر اپنی ذہنی صحت کے حوالے سے ویڈیو بنائی. صحیفہ بات کرتے کرتے رو پڑیں. دیکھیں
اداکارہ نے انکشاف کیا کہ وہ چند دن پہلے 13 گولیاں بھی کھا چکی ہیں جس کے بعد انھوں نے اپنے دوست کو فون کیا جو ان کی مدد کو پہنچ گئے کیونکہ ان کے شوہر باہر کے ملک میں پڑھائی کررہے تھے.
صحیفہ کا کہنا ہے کہ وہ میں دنیا کو ایک مہربان جگہ کے طور پر دیکھنا چاہتی ہیں فلسطین میں جو ہورہا ہے وہ ان کے لئے ناقابل برداشت ہے اس کے علاوہ ہماری دنیا ایک افراتفری کی جگہ بن چکی ہے جہاں رہنا بہت مشکل ہے اور وہ صرف 31 برس کی عمر میں ذہنی تناؤ کا شکار ہوچکی ہیں.