شادی سے پہلے شوہر کیلیئے لڑکیاں دیکھ رہی تھی پھر ۔۔ صحیفہ جبار نے اپنی شادی سے متعلق کیا انکشاف کردیا؟

image

فیشن انڈسٹری ہو یا ڈرامہ انڈسٹری، دیکھنے والوں کے دل جیتنے کے لیے نئے چہرے آتے رہتے ہیں۔ اسی طرح چند سال قبل 2015 میں ماڈلنگ کی دنیا میں ایک ایسا نام سامنے آیا جس نے بہت سے لوگوں کی توجہ حاصل کی۔ ہم بات کر رہے ہیں معروف ماڈل و اداکارہ صحیفہ جبار خٹک کی۔ 2017 میں صحیفہ، خواجہ خضر حسین کے ساتھ شادی کے بندھن میں بندھی تھیں۔

پاکستانی اداکارہ صحیفہ نے حال ہی میں ایک شو میں بطور مہمان شرکت کی جس میں انہوں نے اپنی شادی سے متعلق ایک دلچسپ انکشاف کیا۔

شوہر کو لڑکیاں دکھاتے دکھاتے انہیں وہ خود پسند آگئیں۔

دوران شو اداکارہ نے بتایا کہ، میں شروع سے ہی "ٹام بوائے" قسم کی لڑکی تھی اسی لیے خواجہ خضر حسین نے مجھے اپنے لیے لڑکی دیکھنے کی ذمہ داری دی، میں نے انھیں بہت ساری لڑکیاں دکھائیں اور ان کے بارے میں بتایا لیکن اتفاق سے ان میں زیادہ تر انگیجیڈ تھیں۔ میں نے اپنی طرف سے ان کے رشتے کیلئے بہت کوشش کی انھیں کوئی لڑکی پسند آجائے۔

لیکن قسمت کو کچھ اور منظور تھا، خضر کو شادی کے لیے لڑکیاں دکھاتے دکھاتے اِنہیں میں ہی پسند آگئی، بس پھر لڑکیاں پسند کرنے کا سلسلہ ختم ہوا اور میں خود ہی ان کی دلہن بن گئی۔

You May Also Like :
مزید