سیف علی خان اور کرینہ کپور کی شادی بالی ووڈ کی مشہور شادیوں میں سے ایک ہے جس میں کرینہ کپور کو اپنے سے بڑی عمر کے اداکار سے شادی کرنے پر شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا تاہم، اس جوڑی کا کہنا ہے کہ وہ اپنی شادی سے بہت خوش ہیں۔
حال ہی میں سیف علی خان کا ایک پرانا انٹرویو کافی چرچہ میں ہے جس میں انھوں نے کہا تھا کہ، مرد کو خوبصورت عورت سے شادی کرنی چاہیئے"۔
بھارتی میڈیا کو دیئے گئے انٹرویو میں سیف علی خان سے جب شوہر اور بیوی کی عمر میں فرق سے شادی پر پڑنے والے اثرات کے بارے میں سوال کیا گیا تو انھوں نے جواب دیا کہ، "مرد کو اپنے سے چھوٹی اور خوبصورت عورت سے شادی کرنی چاہیئے کیونکہ مرد بعد میں بوڑھا ہوتا ہے جبکہ خواتین پر عمر کے اثرات زیادہ تیزی سے آتے ہیں"۔
سیف، جنہوں نے پہلے اداکار امریتا سنگھ سے شادی کی تھی، نے یہ بھی اعتراف کیا کہ، "کرینہ کے ساتھ شادی ان کے ساتھ ہونے والی سب سے اچھی چیز تھی اور یہ ان کی زندگی کا بہترین فیصلہ تھا"۔
سیف اور کرینہ کو اپنی 2008 کی فلم ٹشن کے سیٹ پر محبت ہوئی تھی جسے اب 14 سال سے زیادہ کا عرصہ گزر چکا ہے، جبکہ شادی کو 10 سال اور 2016 میں بیٹے تیمور علی خان کے والدین بنے چھ سال ہو چکے ہیں۔ ان کے چھوٹے بیٹے جہانگیر علی خان کی پیدائش 2021 میں ہوئی تھی۔
سیف علی خان کا کہنا تھا کہ "میں تمام مردوں کو مشورہ دوں گا کہ وہ جوان اور خوب صورت خواتین سے شادی کریں۔"
اس سے قبل سیف اپنے سے بڑی عمر کی ساتھی اداکارہ امریتا سنگھ سے 1991 میں شادی کر چکے تھے جن سے ان کے دو بچے بیٹی سارہ علی خان اور بیٹا ابراہیم علی خان ہیں۔