سیف اور امرتا کی شادی پر شرمیلا ٹیگور ناراض ہو کر کیوں روئیں؟ اپنی خطرناک بیماری کے حوالے سے بھی انکشاف کردیا

image

بالی ووڈ کی سینئر اداکارہ شرمیلا ٹیگور نے اپنے بیٹے سیف علی خان کی شادی اور کورونا وباء کے دوران کینسر کی تشخیص کے حوالے سے پہلی بار ٹی وی شو میں کھل کر بتایا۔

اداکارسیف علی خان اور ان کی والدہ اداکارہ شرمیلا ٹیگور نے ٹاک شو کافی ود کرن میں شرکت کی، جہاں میزبان کرن جوہر نے انکشاف کیا کہ فلم "راکی اور رانی کی پریم کہانی" میں عالیہ بھٹ کی دادی کے کردار کے لیے پہلا انتخاب شرمیلا ٹیگور تھیں۔

کرن جوہر کی بات کو جاری رکھتے ہوئے شرمیلا ٹیگور نے بتایا کہ، "اس وقت مجھے کینسر کی تشخیص ہوئی تھی اس لیے فلم میں کام کرنے سے انکار کرنا پڑا۔"

شو کے دوران سیف علی خان نے بتایا کہ، امرتا سنگھ سے شادی پر والدہ ناراض ہوئیں اور خوب روئی تھیں، انہوں نے بتایا کہ میں نے امرتا سنگھ سے خاموشی کیساتھ شادی کی تھی ، اپنے والد منصور علی پٹودی اور والدہ شرمیلا ٹیگور کو بھی نہیں بتایا تھا۔

سیف علی خان نے بتایا کہ والدہ نے شادی کا سن کر کہا کہ تم نے مجھے بہت دکھ پہنچایا ہے، تم نے شادی سے متعلق مجھے بتایا کیوں نہیں؟، والدہ روئیں بھی تھیں۔

You May Also Like :
مزید