دلیپ دنیا میں نہیں رہے، لیکن میرے لیے آج بھی زندہ ہیں ۔۔ سائرہ بانو آج بھی اپنے شوہر کو یاد کرتے ہوئے زارو قطار رو پڑیں

image

دلیپ کمار کو اس دنیا سے بچھڑے تقریباً 1 سال ہونے والا ہے۔ لیکن ان کی بیگم سائرہ بانو آج بھی اپنے شوہر کی یادوں میں کھوئی ہوئی ہیں۔ ان کو آج بھی یاد کرکے رو رہی ہیں۔ ظاہر ہے دونوں میاں بیوی نے ایک ساتھ زندگی کے 55 سال گزارے ہیں۔ ان کی محبت بے مثال تھی۔ دونوں ایک ساتھ خوشی سے رہے۔ پچھلے سال دلیپ اس دنیا کو چھوڑ کر چلے گئے جن کے جانے کا غم سائرہ آج بھی بھلا نہیں پا رہی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق لیجنڈری اداکار دلیپ کمار کو '' بھارت رتن ڈاکٹر امبیڈکر ایوارڈ '' سے نوازا گیا جس کو وصول کرنے کے لیے مرحوم کی بیگم سائرہ بانو تقریب میں پہنچیں جہاں وہ شوہر کی یاد میں رو پڑیں۔

سائرہ بانو نے کہا کہ '' دلیپ صاحب بھارت کے لیے کوہِ نور رہے ہیں، اس لیے کوہِ نور کو ٓ بھارت رتن ملنا چاہیے۔ دلیپ کمار میری یادوں میں نہیں بلکہ میرے ساتھ ہیں، مجھے یقین ہے کہ وہ یہاں ہر قدم پر میرے ساتھ ہیں کیونکہ اس طرح میں اپنی زندگی گزار سکوں گی۔ میں کبھی نہیں سوچوں گی کہ وہ یہاں نہیں ہیں، وہ میرے پاس ہیں، ہمیشہ میرا سہارا بن کے رہیں گے۔

You May Also Like :
مزید