ان بچوں کو اپنی خاص دعاؤں میں یاد رکھیں، سجل علی کے بھائی نے بہن کو کن بچوں کے ساتھ دیکھ کر دعا کی درخواست کر ڈالی

image

بھائی بہنوں کو وہ سہارا ہوتے ہیں جو ماں باپ کے ہونے پر بہنوں کو چھیڑنے والے ان سے اپنے کام کروانے والے اور ان سے اپنے نخرے اٹھوانے والے ہوتے ہیں لیکن ماں باپ کی غیر موجودگی میں یا ان کے حیات نہ ہونے کی صورت میں یہی بھائی بہنوں کا میکہ ، ان کی ماں اور ان کا باپ بن جاتے ہیں

سجل علی اور ان کی فیملی

سجل علی ، صبور علی اور علی سید یہ تینوں بہن بھائی جن میں سے سجل اور صبور پاکستانیوں کی پسندیدہ ترین اداکارائیں ہیں اور عوام ان سے بہت محبت کرتی ہے جب کہ علی سید اپنی تعلیم کے سلسلے میں بیرون ملک مقیم ہیں

ان کے والد ان کے بچپن میں ہی ان کی ماں کو چھوڑ کر چلے گۓ تھے جس کے بعد ان بچوں کی پرورش ان کی والدہ نے کی تھی یہی وجہ تھی کہ ماں کے ساتھ یہ تمام بہن بھائی بہت اٹیچ تھے مگر سرطان کے سبب ماں کے انتقال کے بعد یہی ایک دوسرے کا سہارا رہ گۓ

کینسر کے شکار بچوں کی مدد

سجل علی احد رضا میر سے علیحدگی کے بعد جمائما کی بنائی گئی فلم میں کام کرنے کے بعد سجل علی نے بالی وڈ کے ساتھ ساتھ بین القوامی فلم میں کام کر کے ایک بڑی کامیابی حاصل کی

مگر اس کے باوجود سجل علی کا سوشل میڈیا کے ذریعے انڈس ہسپتال کے کینسر زدہ بچوں کی ویڈیو کو دیکھ کر سب لوگ بلکہ ان کا بھائی بھی اپنی بہن کے اس عمل کو سراہنے لگا

سجل علی کے بھائی نے اپنی بہن کی حوصلہ افزائی کی بلکہ سب لوگوں سے بھی ان بچوں کے لیۓ خصوصی دعاؤں کی درخواست کر دی بہن بھائی کے یہ پیار بھرا پیغام نہ صرف سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے بلکہ صارفین بھی شئیر اور لائک کر رہے ہیں

You May Also Like :
مزید