کیا سجل علی دوبارہ شادی کر رہی ہیں؟ دُلہن کے روپ میں تصاویر وائرل

image

شوبز انڈسٹری کی حسین اداکارہ سجل علی ایک بار پھر دلہن کے روپ میں نظر آئیں، احد رضا میر سے علیحدگی کی خبروں کے بعد یہ سجل علی کا پہلا برائیڈل شوٹ ہے۔ ان کی یہ تصاویرانسٹاگرام پر وائرل ہو رہی ہیں ، یاد رہے کہ انسٹا گرام پر سجل کے 8 ملین فالوورز موجود ہیں۔ اس برائیڈل شوٹ کو ان کے پرستاروں میں بہت زیادہ پسند کیا جارہا ہے ۔

اس شوٹ میں دیکھا جا سکتا ہے کہ سجل علی نے خوبصورت عروسی لباس زیب تن کیا ہوا ہے۔ اس میں ان کی ہلکے رنگ کے عروسی جوڑے اور ایک فالسئی رنگ کے مہندی کی تقریب والے جوڑے میں تصاویر موجود ہیں ۔ عروسی لباس کی تصاویر سجل علی کے انسٹا گرام پر نہیں جبکہ مہندی والے لباس کی تصاویر ان کے انسٹاگرام پیج پر موجود ہے۔

عروسی جوڑے میں گولڈن کام والا چولی اور لہنگا اسٹائل جوڑا ہے ، جس کے ساتھ دلہن کے روپ کے لئے زیور بھی اسی مناسبت سے پہنا ہوا ہے اس کے ساتھ ان کے ہاتھوں پر مہندی بھی نظر آرہی ہے۔

مہندی کے لباس میں تقریب کی مناسبت سے ہلکا زیور ہے اور بہت لائٹ میک اپ ہے۔

اس برائیڈل شوٹ کو ان کے مداحوں نے بے حد پسند کیا ہے اور ان کو دل کھول کر سراہ رہے ہیں۔ سجل اور احد کے فینزان کی علیحدگی میں احد کو قصوروار ٹہراتے نظرآتے ہیں، جس کی وجہ احد کے حوالے سے ان کے دل پھینک مزاج اور لاپرواہانہ انداز کو سمجھا جاتا ہے۔اس لئے ان کی ہمدردیاں سجل کے ساتھ ہیں۔ اسی لئے سجل کے نئے شوٹ کو ان کے مداح بے حد پسند بھی کر رہے ہیں اور سراہ بھی رہے ہیں۔

You May Also Like :
مزید