سجل علی کے بارے میں سب ہی جانتے ہیں کہ ان کی ایک بہن صبور علی ہیں اور یہ دونوں بہنیں دکھنے میں بالکل ایک دوسرے سے منفرد ہیں۔ ان کو دیکھ کر کہیں سے بھی یہ نہیں لگتا کہ یہ بہنیں ہیں۔ مگر ایک لرکی سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو رہی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ یہ بالکل سجل جیسی دکھتی ہے جسے لوگوں نے سجل کی جڑواں بہن کہنا شروع کردیا، مگر کیا یہ واقعی ان کی بہن ہے یا کوئی قریبی کزن؟
اس لڑکی کا نام تو کسی کو معلوم نہیں البتہ یہ انسٹاگرام پر queenndaroo کے نام سے ایک اکاؤنٹ چلاتی ہیں اور ویڈیوز بنا کر اپ لوڈ کرتی ہیں۔ ان کا تعلق جرمنی سے ہے۔ یہ اکثر بیوٹی پراڈکٹ کی تشہیر کرتی ہیں اور ماڈلنگ کا کام بھی کرتی ہیں۔