پاکستان شوبز انڈسٹری کی مشہور اداکارہ سجل علی سوشل میڈیا پر ایک پیغام کی وجہ سے ایک بار پھر خبروں کی زینت بن گئیں، سوشل میڈیا صارفین نے پوسٹ پر کمنٹس کی بھرمار کردی ہے۔
سجل علی کی انسٹاگرام اسٹوری وائرل ہوگئی اور دوسرے سوشل میڈیا پیجز کی جانب سے بھی اسے شیئر کیا گیا،سوشل میڈیا صارفین نے سخت کمنٹس کرتے ہوئے سجل علی کو تنقید کا نشانہ بنایا۔
اداکارہ سجل علی نے انسٹاگرام پر اسٹوری میں لکھا کہ جانے والے کو مت روکیں، انہوں نے مت روکیں کو انتہائی بڑے الفاظ میں واضح کرکے لکھا۔پوسٹ پر لوگوں نے تبصرے کیے اور ان کی انسٹاگرام اسٹوری کو ان کی ذاتی زندگی سے جوڑا دیا۔
کچھ صارفین نے ان سے اتفاق بھی کیا اور لکھا کہ اداکارہ نے درست لکھا ہے جبکہ کئی صارفین نے ان کی بات پر ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے ان کے خلاف کمنٹس کیے۔
سجل علی کی پوسٹ کو ان کی ذاتی زندگی سے اس لیے جوڑا گیا کیوں کہ گزشتہ ڈیڑھ سال سے ان کے اور احد رضا میر کے درمیان طلاق کی خبریں ہیں لیکن دونوں نے تاحال اس پر وضاحت نہیں کی۔
سجل علی نے مارچ 2020 میں اداکار احد رضا میر سے شادی کی تھی، ان کی جوڑی کو اسکرین سمیت حقیقی زندگی میں بھی بہت پسند کیا جاتا تھا۔تاہم طلاق کی افواہوں کے بعد دونوں کو کسی بھی پروجیکٹ میں ایک ساتھ نہیں دیکھا گیا۔