اللہ آپ کو کینسر سے لڑنے کی طاقت اور صحت دیں ۔۔ احد کی خالہ اور سجل علی کی گفتگو وائرل

image

سجل علی اور احد کی طلاق کے بعد دونوں اداکاری کی دنیا میں ایک مرتبہ پھر سے جوہر دکھا رہے ہیں۔ احد بھی بڑے پراجیکٹس میں کام کر رہے ہیں اور سجل بھی ایک کے بعد ایک ڈرامے کر رہی ہیں۔ کل رات سے سجل علی کا ایک کمنٹ سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو رہا ہے جس میں وہ احد کی خالہ کے لئے دعاگو ہیں۔

احد کی خالہ صباء کینسر جیسے مہلک مرض میں مبتلا ہیں۔ صبا علی نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک پوسٹ شیئر کی جس میں انہوں نے کیمو تھراپی سے قبل ہیئر کٹ کی تصاویر شیئر کی۔ جس پر سجل نے جواب دیا کہ آپ کی صحت اور طاقت کے لیے بہت ساری دعائیں ہیں، اللہ ہمیشہ آپ کی حفاظت کرے آمین۔

اس کے جواب میں صباء نے لکھا کہ خوبصورت دعا کے لیے شکریہ ، میں واقعی اس کو سراہتی ہوں اللہ آپ کو اس رحم دلی کا صلہ عطا فرمائے‘ْ۔ آمین

اس گفتگو کو دیکھ کر سوشل میڈیا صارفین سجل کے مثبت رویے کی مزید تعریفیں کر رہے ہیں اور سب ہی ان کے بڑے دل کی تعریفیں کر رہے ہیں کہ طلاق ہونے کے بعد بھی سابق شوہر کے گھر والوں سے ہمدردی رکھنا ایک نیک کام ہے۔

You May Also Like :
مزید