چند اشعار لوڈ شیڈنگ کے نام ۔۔ لوڈشیڈنگ میں بیٹھے بجلی کا انتظار کرتے سجاد علی نے کونسا مشہور شعر گا کر مداحوں کی توجہ سمیٹ لی؟

image

پاکستان کے نامور گلوکار سجاد علی نے سردیوں میں ہونے والی لوڈ شیڈنگ سے تنگ آکر ایک مشہور شعر کو گانے کی صورت میں پیش کر دیا جس کی ویڈیو وائرل ہو گئی۔

مذکورہ ویڈیو کے آغاز میں اُنہوں نے کہا کہ سردیوں کے بہترین موسم میں ہونے والی لوڈشیڈنگ کے لیے میں یہ دو اشعار پڑھنا چاہوں گا‘ اور پھر موم بتی کی روشنی میں بیٹھے موسیقی بجاتےہوئے مشہور شاعر شکیب جلالی کی ایک غزل کے یہ اشعار پڑھے۔

روشن ہیں دل کے داغ نہ آنکھوں کے شب چراغ

کیوں شام ہی سے بجھ گئے محفل کے سب چراغ

انہوں نے یہ اشعار انسٹاگرام پر اپ لوڈ کرتے ہوئے ویڈیو کے کیپشن میں لکھا کہ ’یہ چند اشعار لوڈ شیڈنگ کے نام‘۔ مداحوں کی جانب سے ان کی اس ویڈیو پر لوگ مختلف تبصرے بھی کرتے دکھائی دیے۔

You May Also Like :
مزید