سجاد علی سے کہا کہ میں ابھی مری نہیں ہوں سجاد علی نے اسماء عباس کو فون پر کیا دیا تھا؟

image

“میں حیران ہوگئی کہ سجاد علی جیسی بڑی شخصیت نے اچانک مجھے کیوں فون کیا تو انھوں نے بتایا کہ وہ اور ان کے گھر والے میرے انتقال کی خبر سن کر پریشان تھے۔ ایسا کئی بار ہوا ہے لوگ فون کرتے ہیں اور میں بتاتی ہوں کہ جی سوری میں تو زندہ ہوں۔ اس پر لوگ بھی شرمندہ ہوجاتے ہیں“

یہ کہنا ہے سینئر اداکارہ اسما عباس کا جنھوں نے حال ہی میں مزاحیہ پروگرام ’ہنسنا منع ہے‘ میں شرکت کی اور عجیب و غریب انکشاف کیا کہ سوشل میڈیا پر ان کی موت کی خبریں گردش کرتی ہیں جس کی وجہ سے لوگ فون پر ان کی خیریت پوچھتے ہیں۔

اس حوالے سے اسماء عباس نے ڈیڑھ ماہ پہلے گلوکار سجاد علی کی فون کال کا بھی ذکر کیا۔ واضح رہے کہ تقریباً 5 یا 6 سال قبل اداکارہ اسما عباس کو کینسر کی تشخیص ہوئی تھی لیکن اسماء عباس نے ٹی وی میں کام کرنے کے ساتھ ساتھ کینسر کا علاج بھی کروایا اور اب وہ بالکل ٹھیک ہیں البتہ ان کی موت کی افواہوں پر مبنی ویڈیوز اکثر سوشل میڈیا پر چلتی رہتی ہیں۔

You May Also Like :
مزید