سال 2018 میں دنیا سے رخصت ہونے والے اسٹارز

image

کراچی —ہرسال کی طرح 2018بھی کچھ اچھی توکچھ تلخ یادیں دے کررخصت ہورہا ہے۔بالی ووڈ، لالی ووڈ یعنی پاکستانی انٹرٹیمنٹ کی دنیا سے وابستہ بہت بڑے بڑے ستارے اس سال ہمیشہ کے لئےماندھ پڑ گئے ۔سال کی سب سے افسوسناک خبر’ہواہوائی گرل‘۔۔ سری دیوی کی اچانک موت رہی جبکہ سال کے ختم ہوتے ہوتے پاکستان ڈراموں کے ایک بڑے فنکار علی اعجازنے کنارہ کرلیا ۔ دونوں فنکاروں کی موت کے درمیان حصے میں بھی بہت سے بڑے ستاروں کو موت کے فرشتے کی نذر لگی اور وہ سدا کے لئے چمکنا بھول گئے ۔ آیئے ان تمام فنکاروں پر ایک تفصیلی نظر ڈالیں: سری دیویبالی وڈ کی میگا اسٹارسری دیوی کی اچانک حادثاتی موت نے بالی وڈ سمیت دنیا بھرمیں ان کے چاہنے والوں کو سخت صدمے سے دوچار کیا۔ سری دیوی دبئی کے ایک ہوٹل میں باتھ ٹب میں ڈوب کر انتقال کر گئیں تاہم ان کی آخری رسومات ممبئی میں ادا کی گئیں جس میں خاندان کے افراد،دوستوں سمیت سیکڑوں افراد نے شرکت کی۔سجاتا کماریہ عجیب اتفاق ہے کہ بالی وڈ میں سری دیوی کی سپرہٹ کم بیک فلم ’انگلش وونگلش ‘ میں سری دیوی کی بہن کا کردار ادا کرنے والی اداکارہ سجاتا کمار کی موت بھی 2018میں ہی ہوئی۔ اداکارہ اور گلوکارہ سچترا کرشنا مورتی نے اپنی بہن کے گزرجانے کی خبر سوشل میڈیا پرفینز سے شئیر کی۔ریٹا بہادریویٹرن اداکارہ ریٹا بہادری نے سن ستر ، اسی اورنوے کے عشرے میں بالی وڈ کی متعدد فلموں میں کام کیا جبکہ ٹی وی کے مختلف شوز میں بھی اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے۔ریٹا بہادری کاانتقال62سال کی عمر میں گردوں کی بیماری کے باعث ممبئی میں ہوا۔ارجن ہنگو رانیویٹرن فلم میکر اور پروڈیوسر ارجن ہنگورانی کانام بھی اس سال دنیا سے رخصت ہونے والوں میں شامل ہے۔ارجن ہنگورانی نے1960میں اپنی فلم’ دل بھی تیرا ہم بھی تیرے‘ کے ذریعے مشہوراداکاردھرمیندر کو بالی وڈ میں متعارف کرایا تھا۔نرگس ربادی عرف شمیبالی وڈ میں شمی یا ’شمی آنٹی‘ کے نام سے مشہور ویٹرن اداکارہ نرگس ربادی نے 200سے زائد فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے۔ شمی کی خصوصیت مزاحیہ اداکاری تھی۔ان کی ڈیمانڈ 1949 سے1970 تک بننے والی فلموں میں بہت زیادہ رہی ۔شمی آنٹی کا انتقال 88 سال کی عمر میں ہوا۔نریندرجھابالی وڈ اسٹارشاہ رخ خان کی فلم’ رئیس‘،شاہد کپور کی ’حیدر‘، ریتھک روشن کی ’قابل‘ اورسلما ن خان کی ’ریس 3‘میں کھنہ اور دیگر بہت سی فلموں میں جاندار اندازمیں سپورٹنگ رول ادا کرنے والے نریندرجھا کی اچانک موت بھی بالی وڈ کے لئے بڑا صدمہ رہی۔ نریندر جھا کی عمر 55سال تھی اور ان کا انتقال ہارٹ اٹیک کی وجہ سے ہوا۔ایوا مکھرجیایوا مکھرجی نے متعدد کمرشلز کئے اورفلموں میں سپورٹنگ کردار ادا کئے۔ انہیں بالی وڈ اوردنیا میں پہچان 2002 میں ریلیز ہونے والی فلم ’دیو داس ‘ سے ملی جس میں انہوں نے شاہ رخ خان کی دادی کا رول نبھایا تھا۔سری ولبھ ویاساداکار ولبھ ویاس کو2008میں فالج کا اٹیک ہوا تھا جس کے بعد سے وہ بیمار چلے آرہے تھے۔ولبھ ویاس نے’ سرفروش،لگان ،چاندنی بار‘ اوردیگرفلموں میں سپورٹنگ رول عمدگی سے ادا کئے تھے ۔راج کشوربالی وڈ کی کلاسک فلم شعلے میں امیتابھ بچن اور دھرمیندرکے ساتھ مختصر رول نے راج کشورکوشناخت دی۔انہوں نے دیوار،پڑوسن ،بمبئے ٹوگوا‘ اورمتعدد دیگرفلموں میں اداکاری کی۔راج کشور85سال کی عمر میں ہارٹ فیل کی وجہ سے دنیا سے رخصت ہوئے۔بالی ووڈ کی طرح ہی سال 2018 میں دنیا سے رخصت ہوجانے والے متعدد پاکستانی ستاروں نے بھی اس دنیا سے رخت سفر باندھا ۔ ان میں چیف اور مختلف گھریلو کارگر نسخے بتانے والی زبیدہ آپا بھی شامل ہیں جبکہ ریڈیو اور ٹیلی ویژن کی دنیا میں یکساں مشہور فنکار قاضی واجد، شیف طاہر چوہدری، فلم اور ٹی وی کے اداکار علی اعجاز نے بھی سال 2018میں اس دنیا سے کوچ کیا۔کچھ غیر فلمی مگر اہم پاکستانی و عالمی شخصیاتغیر فلمی مگر دیگر اہم ترین شعبوں سے وابستہ بہت سی بڑی شخصیات کے لئے بھی سال 2018آخری ثابت ہوا۔ مثلاً امریکی صدر جارج بش سینئر، بھارتی وزیراعظم اٹل بہاری واجپائی، پاکستانی فضائیہ کے سابق سربراہ اصغر خان،دنیا کے مشہور ترین سائنسدان اسٹیفن ہاکنگ، نوبیل لارئٹ، امریکی خلا نورد جان ینگ،امریکی اسٹیج اور اسکرین اسٹار کونی سایر، کیوبن رہنما فیڈل کاسترو کے بیٹے کاسترو ڈیاز بیلرٹ، امریکی مبلغ بلی گراہم، نامور پاکستانی قانون داں عاصمہ جہانگیر وغیرہ ۔

You May Also Like :
مزید