میری بچی نے اچانک ایسی بات کہی کہ میں گھبرا گئی ۔۔ سلمیٰ حسن بچوں کو لے کے کس وجہ سے اتنی خوفزدہ ہیں؟

image

سلمیٰ حسن پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی ایک تجربہ کار اداکارہ ہیں، انھیں اسکرین پر مختلف کرداروں میں ان کرداروں میں دیکھا گیا ہے جو قدرتی اور لطیف نظر آتے ہیں۔ انھوں نے مزاحیہ اور سنجیدہ دونوں کردار نبھائیں ہیں اور مداح انھیں ہر روپ میں پسند کرتے ہیں۔ سلمیٰ حسن آج کل "میرے ہمنشین" ڈرامے میں ڈاکٹر سبیکا کے کردار میں نظر آرہی ہیں۔

سلمیٰ ایک اداکار ہونے کے ساتھ ساتھ ایک ماں بھی ہیں اور انہوں نے اپنی بیٹی فاطمہ کی پرورش بہت طریقے سے کی ہے، سلمیٰ کبھی بھی مشکل اور سماجی موضوع کے بارے میں بات کرنے سے گریز نہیں گھبراتی۔ اور جب والدین کی بات آتی ہے تو وہ ہمیشہ اپنے سفر کے دوران کی جانے والی جدوجہد اور سیکھی ہوئی چیزوں کو شیئر کرتی ہے۔

ایک انٹرویو میں بطور مہمان سلمٰی نے ان خطرناک رجحانات کے بارے میں بات کی جو ان دنوں اسکولوں میں چل رہے ہیں۔، جسے میڈیا پر بھی متعدد بار رپورٹ کیا جا چکا ہے۔ سلمٰی کہتی ہیں، "بچوں کے پاس بہت سی ایسی معلومات ہے منشیات اور دیگر مادوں تک رسائی اور ان سے متعلق، جو بچپن میں کبھی ہمارے پاس نہیں تھی نہ ہی ہم جانتے تھے۔ ان واقعات نے والدین کو مشکل میں ڈال دیا ہے۔"

سلمیٰ نے مزید اپنی رائے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ، "میں نے اپنی بچی کو وہ ماحول اور احساس دیا ہے کہ وہ ہمیشہ کہیں سے بھی آنے کے بعد مجھ سے بات کرتی ہے، جب وہ چھوٹی تھی تب میں اسکے دوستوں اور کھیلنے کے ٹھکانوں پر بھی نظر رکھتی تھی۔ انھوں نے یہ بھی نشاندہی کی کہ بہت سے والدین سب جاننے کے باوجود حقیقت سے آنکھیں چراتے ہیں اور کبھی بھی ان مسائل کو سنجیدگی سے تسلیم نہیں کرتے۔"

You May Also Like :
مزید