بھارتی سپر اسٹار سلمان خان اپنی دبنگ اداکاری کے علاوہ انسان دوستی کی وجہ سے بھی بہت مشہور ہیں، سلمان خان کو ان کے مداح اکثر فلاحی سرگرمیوں میں مصروف دیکھتے ہیں جبکہ کینسر کو شکست دینے والے بچے جگن بیر سے ملاقات کرکے مداحوں کے دل جیت لیے ہیں۔
9 سال کے جگن بیر کو 3 سال کی عمر میں کینسر ہوا اور اس نے 2018 میں کیمو تھراپی کے 9 سیشن میں کینسر کے موذی مرض کو شکست دی۔سلمان خان کی اس بچے سے پہلی ملاقات 2018 میں ممبئی کے ٹاٹا میموریل سینٹر میں ہوئی ۔
کیمور تھراپی کی وجہ سے بچے کی بینائی ضائع ہوگئی تھی اس لئے سلمان خان جب اس بچے سے ملے تو بچے نے انکا چہرہ اور بریسلیٹ چھو کر انکی موجودگی محسوس کی۔
جگن بیر کی والدہ سکھبیر کور کا کہنا تھاکہ ممبئی جاتے وقت جگن بیر سمجھا کہ وہ سلمان خان سے ملنے ممبئی جا رہا ہے۔ اسکی والدہ نے بچے کا یہ جوش و جذبہ دیکھا تو انہوں نے ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کی جو کسی طرح سلمان خان تک پہنچ گئی اور وہ بچے سے ملنے اسپتال چلے آئے، جس پر بچہ بہت خوش ہوا۔
گزشتہ برس جگن بیر کے کینسر کا کامیاب علاج مکمل ہوا ، سلمان خان نے بچے سے علاج کے بعد دوبارہ ملنے کا وعدہ کیا تھا،اس لئے دسمبر 2023 میں سلمان نے باندرہ میں بچے سے ملاقات کرکے وعدہ پورا کردیا۔