"جب آپ رشتے میں ہوتے ہیں تو وہ شخص آپ کی عادت بن جاتا ہے لیکن اہم بات یہ ہے کہ آپ کو احساس ہو کہ آپ کے لیے کیا اچھا ہے اور تعلق ختم ہونے کے بعد آپ اس عادت کو توڑنے کی کوشش کریں "
یہ کہنا ہے اداکارہ ثمن انصاری ک جنھوں نے حال ہی میں انٹرویو دیتے ہوئے طلاق کے بارے میں بات کی۔ انڈسٹری میں کچھ اداکار ایسے ہیں جو اپنے کام کے معیار پر کبھی سمجھوتہ نہیں کرتے۔ وہ ایسی کہانیاں چنتے ہیں جو منفرد ہوتی ہیں اور ان کے کردار ناظرین پر ایک نشان چھوڑ جاتے ہیں۔ ثمن انصاری ایک ایسی ہی اداکارہ ہیں۔ آئیے جانتے ہیں ثمن انصاری نے طلاق کے بعد کی جدوجہد کے بارے میں کیا انکشاف کیا۔
واضح رہے کہ ثمن انصاری کہ دوسری شادی ہوچکی ہے. اس کے متعلق انھوں نے بتایا کہ دوسرے شوہر سے ان کی پہلی ملاقات برطانیہ کے کافی شاپ میں ہوئی تھی جہاں انھیں پرپوز کیا گیا۔ ثمن نے بتایا کہ ’میری دوسری شادی کی تقریب کے دوران میرے بیٹے نے مجھے اسٹیج تک پہنچایا، جہاں اس نے پیار سے میرا ہاتھ میرے شوہر کے ہاتھ میں رکھا۔‘
اداکارہ نے کہا کہ اگر کوئی رشتہ کامیابی سے نہیں آگے بڑھ رہا
ثمن کہتی ہیں کہ پاکستان میں طلاق آسان نہیں ہے اور آپ کے آس پاس کے لوگ غیر متعلقہ سوالات پوچھ کر چیزوں کو مزید مشکل بنا دیتے ہیں۔ ثمن نے بتایا کہ جب ان کی طلاق ہوئی تو وہ دبئی چلی گئیں اور اپنی علیحدگی کے بعد فری لانس میک اپ آرٹسٹ کے طور پر کام کرنا شروع کر دیا کیونکہ وہ پاکستان واپس آ کر اپنے والدین کے لیے چیزوں کو مشکل نہیں بنانا چاہتی تھی کیونکہ معاشرہ بہت سے سوال کرتا ہے اور رشتہ ٹوٹنے کی صورت میں چیزوں کو عجیب بنا دیتا ہے۔
ثمن نے کہا کہ یہ بہت مشکل تجربہ ہے۔ درد ہے لیکن کسی کو ایسا محسوس نہیں کرنا چاہیے کہ اس کی زندگی ختم ہو گئی ہے بلکہ آگے بڑھنا چاہیے۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ دبئی اس لئے گئیں تھیں تاکہ معاشرے کے غیر ضروری سوالات سے اپنے گھر والوں کو محفوظ رکھ سکیں۔