کیا ثمینہ پیرزادہ نے عثمان کو خود شادی کی پیشکش کی تھی؟ دیکھیں ان کے ماضی کی چند تصاویر

image

ثمینہ پیرزادہ کسی تعارف کہ محتاج نہیں ہیں ان کی اداکاری، ان کا لاجواب اسٹائل اور خوش مزاج لب و لہجے کو ہر کوئی پسند کرتا ہے۔ سوشل میڈیا پر ان کے انٹرویو لینے کے انداز اور سوالات پر کافی میمز بھی وائرل ہوئی تھیں لیکن ان سب کے باوجود انھوں نے کبھی برا نہیں مانا اس بات کا.

ثمینہ پیرزادہ نے محبت کی شادی کی تھی اور آج ان کی شادی کو 46 سال ہوگئے ہیں, انھوں نے اپنی شادی کی سالگرہ کے موقع پر اپنے سوشل میڈیا پر ایک پُرانی تصویر پوسٹ کی جس میں وہ اپنے شوہر کے ہمراہ تھیں اور ساتھ ہی لکھا کہ:

"ان تمام محبت کرنے والوں کو اس دن کی مبارک جو میرے اور پیرو (عثمان پیرزادہ) کی طرح محبت کرتے ہیں۔"

شادی کی پیشکش کس نے کی؟

اداکارہ ثمینہ پیرزادہ کی شادی پروڈیوسر عثمان پیرزادہ سے 1976 میں ہوئی. کہتے ہیں کی جب یہ عثمان سے دوسری مرتبہ ملی تو انہوں نے خود شادی کی پیشکش کردی تھی اور اس طرح ان کی شادی ہوگئی. آپ بھی دیکھیں ان کے ماضی اور شادی کی چند تصاویر:

You May Also Like :
مزید