غریب ہوں، بیٹیوں کو تعلیم کے علاوہ کچھ نہیں دے سکا سموسے والے کی بیٹیوں نے کیا کارنامہ انجام دے دیا؟

image

رزق حلال اگرچہ کم بھی ہو لیکن اس کی برکت سے اللہ انسان کی آخرت کے ساتھ ساتھ دنیا میں بھی برکت لکھ دیتا ہے. ایسا ہی کچھ ہوا ٹنڈو جام کے اس غریب سموسہ فروش کے ساتھ جن کی دو بیٹیوں نے کڑی محنت سے ایس پی ایس سی کا امتحان پاس کر لیا.

اس پوسٹ میں غریب باپ کو سموسے بناتے اور بیچتے دیکھا جاسکتا ہے. اگلی تصویر میں بیٹیوں سمیت پورا خاندان موجود ہے.

سموسے والے کی بیٹیاں جنھوں نے انتہائی غربت کے دن دیکھے ہوں گے لیکن ہمت نہیں ہاری. سفید دوپٹے میں کامیابی سے ان کے چہرے روشن ہیں. ایس پی ایس سی کے امتحان میں کامیابی کے بعد وہ سترہ گریڈ کی افسر لگ جائیں گی جو نہ صرف ان کے لئے بلکہ ان کے محنت کش باپ کے لئے قابل فخر بات ہے.

سموسے والے کی بیٹیوں کی شاندار کامیابی کی پوسٹ سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہے. صارفین کا کہنا ہے کہ کوئی بھی باپ اپنی بیٹی کو تعلیم سے بہتر تحفہ نہیں دے سکتا اور خوش نصیب ہے وہ اولاد جو ماں باپ کے دیے اس تحفے کی قدر کرے.

You May Also Like :
مزید