مردے بھی نظر آتے اور کوئی ساتھ بھی چلتا ۔۔ اداکارہ ثناء عسکری کو جب جنات نظر آئے تو انہوں نے کیا کیا؟

image

ادا اداکارہ ثناء اپنے شوہر معروف ریڈیو آرٹسٹ منہاج علی عسکری کے ہمراہ نجی ٹی وی کے شو میں نظر آئیں۔ جہاں انہوں نے شوٹننگ کے دوران ہونے والے عجیب و غریب واقعات سے متعلق بات کرتے ہوئے جنات کا ذکر کیا۔ اداکارہ اور ان کے شوہر نے سارا واقعہ بتاتے ہوئے کہا کہ:

" ایک وقت تھا مجھے مردے نظر آنے لگے، ایک ڈرامے کے سیٹ پر کبھی خوفناک شکلیں نظر آتیں، کبھی چیزیں گر جاتیں، خوفناک اور عجیب و غریب حرکات محسوس کیں، کبھی دروازے کی گھنٹی بجتی لیکن باہر کوئی نہ ہوتا، تو کبھی اجنبی لوگ نظر آتے جس پر خوف سے بُرا حال ہو جاتا، کچھ سمجھ ہی نہیں آتا تھا کہ کیا ہو رہا ہے اور اس کے پیچھے کون ہے؟ ان سب چیزوں کی وجہ سے کافی دن تک طبیعت بھی خراب رہی۔ "

اداکارہ کے شوہر منہاج نے بتایا کہ: " ایک دن میںر ات کو ریڈیو کا شو کرکے آیا تو یہ جاگ رہی تھی، میں نے اس سے پوچھا کیوں جاگ رہی ہو اس نے کوئی جواب نہ دیا، پھر میں سوگیا۔ جب میں 3 بجے اٹھا تو دیکھا کہ یہ رات کو 3 بجے رو رہی تھی اور فجر تک روتی رہی اور کچھ بولتی نہیں، ایک لفظ بھی نہیں بولا اور میں ڈر رہا کہ پتہ نہیں کیا ہوگیا؟ کہیں گھر میں لڑائی نہ ہوگئی ہو۔ پھر میں نے اپنی امی کو بلایا انہوں نے پوچھا تو بھی اس نے جواب نہیں دیا اور پھر امی نے اس کو دم کیا اس کو سکون ملا یہ سو گئی۔ لیکن پھر جب سو کر اٹھی تو پھر چیخ چیخ کر رونے لگی۔ جس پر ان کی والدہ کو بھی بلایا۔ کچھ دیر ثناء نے ایک ہی لفظ بولا اور کہا مجھے مسجد جانا ہے، جب ہم اس کو مسجد لے کر گئے تو مولوی صاحب نے کہا نہیں عورت ہیں، کیسے مسجد میں جائیں گیں؟ پھر ہم نے انہیں بتایا کہ اس کو لگ رہا ہے کہ اس کے ساتھ کوئی ہے جو چل رہا ہے، یہ ڈر رہی ہیں۔ اس کے بعد مولوی صاحب مسجد سے باہر آئے، دم کیا اور پھر یہ نارمل ہوئی اور 3 دن بعد اس نے سارا واقعہ بتایا کہ سیٹ سے میرے ساتھ کچھ مسئلہ چل رہا تھا۔ "

You May Also Like :
مزید