گجرانوالہ میں رونے سے اچھا نہیں ہے کہ آپ ۔۔ اداکارہ ثناء فخر نے خواتین کو امیر آدمیوں سے شادی کرنے کا مشورہ کیوں دیا؟

image
گجرانوالہ میں رونے سے اچھا نہیں ہے کہ آپ ۔۔ اداکارہ ثناء فخر نے خواتین کو امیر آدمیوں سے شادی کرنے کا مشورہ کیوں دیا؟

ثناء فخر پاکستان کی وہ اداکراہ ہیں جو فلم انڈسٹری میں اپنا نام بنانے میں کامیاب ہوئیں اور اچھی فلمیں کرنے کے لیئے جانی گئیں۔ فلموں کلے بعد ثنا فخر نے ڈرامے کرنا شروع کیے اور اپنے ڈرامے الف اللہ اور انسان جیسے بہت سے یادگار اور مضبوط کردار نبھائے جسے کبھی بھلایا نہیں جا سکتا۔

ثنا نے حال ہی میں انسٹاگرام پر ایک مضحکہ خیز اسٹوری شیئر کی جس میں انھوں نے خواتین کو مشورہ دیا کہ شوہر کا انتخاب کرتے وقت کیا خیال رکھنا چاہیے۔

انھوں نے لکھا کہ، " جب رونا ہی تو بہتر ہے پیرس جا کے رویا جائے"

ثناء کے مطابق، مرد بھروسے کے قابل نہیں ہوتے اسلیئے انھوں نے خواتین کو یہ مشورہ دیا کہ شادی امیر آدمی سے کرو۔ انہوں نے اس کا فائدہ بتاتے ہوئے کہا کہ گوجرانوالہ میں رونے سے بہتر ہے کہ پیرس میں رویا جائے۔

ثنا فخر کی شادی فخر امام سے 2008 میں ہوئی تھی۔ لیکن 2022 میں دونوں کے درمیان طلاق ہوگئی ہے اور ان کے دو بچے ہیں، ثنا فخر نے اپنے رشتے ٹوٹنے کی وجہ نہیں بتائی اور صرف یہ اعلان کیا کہ وہ آگے بڑھتے ہوئے ایک دوسرے کے لیئے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہیں۔

سوشل میڈیا پر ان کا یہ پوسٹ سامنے آتے ہی وائرل ہوگیا، اور لوگوں کی جانب سے اس بات پر مختلف ردِعمل سامنے آرہا ہے۔

You May Also Like :
مزید