ثنا فخر کا طویل اور شاندار کیریئر عوام کی نظروں کے سامنے رہا ہے۔ انہوں نے پاکستانی فلموں سے آغاز کیا اور اپنے کیریئر کے آغاز میں کئی ہٹ پنجابی کے ساتھ ساتھ اردو فلمیں بھی کیں۔ ثنا فخر نے اپنے کیریئر کے انتہائی عروج پر شوہر فخر جعفری سے شادی کر لی تھی۔
ثنا فخر اور فخر جعفری 14 سال سے ایک ساتھ ہیں کیونکہ ان کی شادی 2008 میں ہوئی تھی۔ یہ جوڑا پاکستانی انٹرٹینمنٹ انڈسٹری کے سب سے مستحکم جوڑوں میں شمار ہوتا تھا۔ وہ دو بیٹوں کے والدین ہیں۔ تاہم، ان کے درمیان چیزیں الگ ہوگئی ہیں کیونکہ جوڑے اپنی علیحدگی کا اعلان کردیا ہے۔
ثنا فخر نے اپنے انسٹاگرام پر اس افسوسناک خبر کا اعلان کیا کہ انہوں نے اپنے راستے جدا کر لیے ہیں۔ ثنا نے کہا کہ "بریک اپ سے تکلیف ہوتی ہے تاہم، ہم نے ایک ساتھ زندگی کے بہت سے نشیب و فراز دیکھے ہیں لیکن کبھی کبھی الگ ہونا ہی بہتر ہوتا ہے اسلیئے آگے کے سفر کیلیئے اب میں اپنے شوہر فخر جعفری کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتی ہوں۔ مجھے یقین ہے اللّٰہ نے ہمارے لیئے کچھ اچھا ہی سوچا ہوگا"
ثنا اور فخر اب باضابطہ طور پر طلاق لے چکے ہیں۔ ہم ان دونوں کی زندگی میں خوشی اور سکون کی دعا کرتے ہیں۔ اس اچانک اعلان پر مداح حیران ہے اور وہ اپنی مختلف رائے کا ااظہار کررہے ہیں