بھارتی اداکارہ ثناء خان نے اپنے شوہر مفتی انس کے ساتھ حج کی سعادت حاصل کرلی ہے۔ ثناء خان ان خوش نصیبوں میں سے ایک ہیں جو حج کے لیے سب سے پہلے مکہ شریف پہنچیں تھیں۔ انہوں نے مناسکِ حج شروع ہونے سے قبل ہی کئی زیارتیں بھی کیں اور ویڈیوز بنا کر اپ لوڈ بھی کی تھیں۔ آج سعودی عرب میں چونکہ عید ہے اور سب لوگ میدانِ عرفات میں جمع ہیں، وہیں سے ثناء خان نے ایک ویڈیو بنا کر شیئر کی جس میں وہ حج سے متعلق بات کرتے ہوئے رو پڑیں۔ اداکارہ کہتی ہیں:
''
بہت خوش قسمت ہیں کہ اللّٰہ تعالیٰ نے ہمیں فریضۂ حج کی ادائیگی کے لیے چُنا۔
ہم عرفات میں ہیں اور جب ہم کُھلے میدان میں جائیں گے تو وہ جذبات الفاظ میں بیان نہیں کرسکتی۔
اللّٰہ تعالیٰ کا بہت احسان ہے، ہمیں حج کے لیے چُنا اور ہمیں کثرت سے دُعا کرنی ہے، اپنے گناہوں کی بخشش کروانی ہے۔
جو لوگ رواں سال حج نہیں کرسکے، وہ بھی کثرت سے دُعا کریں کیونکہ اللّٰہ تعالیٰ ہم سب کی دُعا سُنتے ہیں۔۔
ان شاء اللّٰہ! اگلے سال آپ لوگ یہاں حاجی بن کر آئیں گے۔۔
''
واضح رہے
ثناء خان نے 2020ء میں بھارتی ریاست گجرات سے تعلق رکھنے والے مفتی انس سے شادی کی تھی۔