سابق اداکارہ ثنا خان کے بیٹے طارق جمیل کی مولانا طارق جمیل سے ملاقات، اداکارہ نے بیٹے کو مولانا کی گود میں بٹھا دیا۔
تفصیلات کے مطابق اسلامی تعلیمات پر عمل پیرا ہونے کیلئے بالی ووڈ انڈسٹری سے کنارہ کشی اختیار کرنے والی ثنا خان آج کل شوہر مفتی انس کے ہمراہ سوشل میڈیا پر با حجاب تصاویر شیئر کرتی نظر آتی ہیں۔
یہی وجہ ہے کہ حال ہی میں انہوں نے سوشل میڈیا پر اپنے بیٹے اور طارق جمیل کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے تصاویر شیئر کیں،جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ثنا نے اپنے بیٹے کو عربی لباس پہنا رکھا ہے اور مولانا طارق جمیل کی گود میں بٹھائے ہوئے ہیں۔
مذکورہ تصایر شیئر کرتے ہوئے ثنا خان نے کہا کہ آج جونیئر طارق جمیل کی ملاقات سینئر طارق جمیل سے ہوگئی۔ اور مولانا صاحب کو دیکھ کر واقعی اللہ یاد آ جاتا ہے، اور یہ اندر سے بہت خوبصورت انسان ہیں۔ اس کے علاوہ یاد رہے کہ شوبز انڈسٹری چھوڑنے سے پہلے ماضی میں اداکارہ ثنا پر تعیش زندگی گزار رہی تھیں مگر ایک چیز کی کمی تھی اور وہ ہے سکون۔
اس وقت ان کا حال یہ تھا کہ سب کچھ ہوتے ہوئے بھی خوش نہیں تھیں، انہیں سخت ذہنی دباؤ سے گزرنا پڑا تھا،پھر انہیں رمضان کے مہینے میں خواب میں قبر دکھائی دیتی رہی، جس میں آگ ہوتی اور یہ اس میں خود کو جلتے ہوئے دیکھتیں۔ بعد ازاں انہوں نے مکمل طور پر فلموں سے دوری اختیار کی اور اسلامی احکامات کی روشنی میں زندگی گزارنے کا فیصلہ کیا۔