ثناء خان نے محرم الحڑام کی مناسبت سے اپنے ویڈیو پیغام میں محرم کی اہمیت و فضیلت بیان کرتے ہوئے کہا کہ اس دن صرف واقعہ کربلا رونما نہیں ہوا تھا بلکہ اسکے علاوہ بھی اس ماہ میں دیگر اسلامی واقعات بھی رونما ہوئے۔ محرم میں حضرت آدم اور اماں حوا کو میدانِ عرفات میں ملوایا گیا، اس ماہ میں جس میں حضرت موسیٰ علیہ السلام اور ان کی قوم کو اللہ تبارک وتعالیٰ نے نجات عطا فرمائی تھی اور فرعون اور اس کے لشکر کو غرقاب کیا، حضرت آدم علیہما السلام کو پیدا کیا گیا، حضرت ادریس علیہ السلام کو آسمان پر اٹھایا گیا، حضرت ابراہیم علیہ السلام کو ،،خلیل اللہ“ بنایا گیا، حضرت اسماعیل علیہ السلام کی پیدائش ہوئی، حضرت یونس علیہ السلام چالیس روز مچھلی کے پیٹ میں رہنے کے بعد نکالے گئے، اسی دن قریش خانہٴ کعبہ پر نیا غلاف ڈالتے تھے۔
اس پیغام میں انہوں نے یہ بھی کہا کہ:
"
نواسہ رسول کو دنیا میں ہی جنت کا سردار ہونے کی بشارت کئی مرتبہ ملی، لیکن پھر بھی نانا کا دین بچانے کربلا جیسے عظیم معرکے میں حاضری دی، گھر والے آنکھوں کے سامنے شہید ہو رہے تھے، جانتے تھے کہ اب میرا وقتِ شہادت بھی آچکا ہے لیکن نماز نہ چھوڑی۔ ہمیں بھی اپنے آپ کو بدلنے کی کوشش کرنی چاہیے تاکہ خود کو خُدا کے سامنے پیش کرسکیں۔
"