اس عید صرف جانور کی نہیں، اپنے اندر کے جانور کی قربانی بھی کریں ۔۔ صنم چوہدری نے عید کے موقع پر خوبصورت پیغام دے دیا

image

اسلام کی خاطر شوبز کی دنیا سے کنارہ کرنے والی اداکارہ صنم چوہدری نے عید کے موقع پر سورۃ ال عمران کی آیت نمبر 92 کا ترجمہ ویڈیو پیغام کی صورت میں اپنے انسٹاگرام پر پوسٹ کیا۔ اس آیت کا ترجمہ ہے، " عوذ بااللہ من الشیطن الرجیم پناہ مانگتا ہوں میں اللہ کی شیطان مردود سے بسم اللہ الرحمن الرحیم شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے۔ لَنْ تَنَالُوا الْبِرَّ حَتَّـٰى تُنْفِقُوْا مِمَّا تُحِبُّوْنَ ۚ وَمَا تُنْفِقُوْا مِنْ شَىْءٍ فَاِنَّ اللّـٰهَ بِهٖ عَلِـيْمٌ (92) ہرگز نیکی میں کمال حاصل نہ کر سکو گے یہاں تک کہ اپنی پیاری چیز سے کچھ خرچ کرو، اور جو چیز تم خرچ کرو گے بے شک اللہ اسے جاننے والا ہے۔ "

یعنی اس عید صرف جانور کو نہیں، اپنے اندر کے جانور کو بھی مارنا ہے۔ ہم جو بھی ایسی چیز کرتے ہیں جو ہم جانتےہیں کہ اللہ کو نہیں پسند اس سے بچنا ہے، اپنے نفس کی قربانی کرنی ہے۔ اگر ایسی قربانی اللہ کے لیے آپ دیں تو اللہ آپ کو دنیا و آخرت دونوں کی کامیابیوں سے نوازے گا، امید کرتی ہوں ہم سب ایسی قربانی اور توبہ کرکے اللہ کا قرب حاصل کریں۔

You May Also Like :
مزید