مرد اگر بیوی کو پیسے نہ دے تو اس کو چھوڑ دو ! صنم جھنگ کی 'اچھے آدمی' کی تعریف سے سوشل میڈیا صارفین بھڑک اٹھے، اداکارہ کو کھری کھوٹی سنا دی

image

"اگر کوئی مرد اپنی بیوی کو کام کرنے سے روکتا ہے یا اس کی مالی آزادی سے انکار کرتا ہے تو یہ صحیح انتخاب نہیں ہو سکتا۔"

یہ کہنا تھا پاکستان کی معروف اداکارہ اور میزبان صنم جھنگ کا، جنہوں نے حال ہی میں ایک ویڈیو شیئر کی جس میں انہوں نے ایک مثالی جیون ساتھی کی خوبیوں پر بات کی۔

صنم جنگ نے ان کے مطابق، "ایک آدمی جو اپنی بیوی کو بااختیار بناتا ہے وہ صحیح میچ ہے۔ اگر کوئی مرد اپنی بیوی کو گاڑی چلانے کی اجازت دے کر اسے بااختیار بناتا ہے، اس کا بینک اکاؤنٹ کھولتا ہے اور اسے کیریئر بنانے میں مدد کرتا ہے، تو وہ موزوں پارٹنر ہے۔ اور اگر وہ بیوی کو کام کرنے یا پیسے دینے سے منع کرتا ہے تو وہ آپ کیلیئے ٹھیک نہیں ہے۔"

صنم جنگ کی اس ویڈیو نے ان کے مداحوں میں ملے جلے ردعمل کو جنم دیا ہے۔ ان کے زیادہ تر مداحوں کا کہنا تھا کہ صحیح مرد کی تعریف صرف اپنی بیویوں کو خود مختار بنانے سے نہیں ہوتی۔ جبکہ ایک سوشل میڈیا صارف نے لکھا، صحیح آدمی وہ ہے جو اپنی بیوی کو خوش کرے، اسے مضبوط صحبت کی پیشکش کرے اور اس کی بھرپور جذباتی حمایت کرے۔

مداحوں کا یہ بھی کہنا تھا کہ وہ ایک عام فیمنسٹ ہیں جو مالی آزادی کی بات کر رہی ہیں اور ان کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں ہے کیونکہ بہت سے مرد اپنی بیویوں کو خود مختار بناتے ہیں لیکن کبھی ان کا احترام نہیں کرتے۔ مداحوں نے یہ بھی کہا کہ اس کا مطلب ہے کہ ہمارے باپ اور چچا غلط آدمی تھے جنہوں نے ہمارے لیے اپنی جان، خوشی اور آرام قربان کر دیا۔

You May Also Like :
مزید