صنم سعید ایک ملٹی ٹیلنٹڈ اسٹار ہیں، جو فنکارہ، گلوکارہ، ماڈل، ماہر وی جے، ایک سپر ٹیلنٹڈ تھیٹر آرٹسٹ اور پاکستان کی سب سے زیادہ پسند کی جانے والی فلم اور ڈرامہ اداکارہ ہیں۔ صنم سعید کو اہم کردار ادا کرنے اور ان کرداروں سے پیچھے نہیں ہٹنے کے لیے جانا جاتا ہے جو وہ کرتی ہیں۔ صنم اپنے کام کے لیے جانی جاتی ہیں اور اپنی ذاتی زندگی کو ہمیشہ نجی اور لائم لائٹ سے دور رکھتی ہیں۔
صنم سعید اپنی ذاتی زندگی میں کیا ہو رہا ہے کبھی شیئر نہیں کرتیں۔ حال ہی میں ان کی ساتھی اداکار محب مرزا کے ساتھ شادی کی خبریں انٹرنیٹ پر چھائی ہوئی تھیں لیکن انہوں نے کوئی بیان نہیں دیا۔
صنم نے کہا ہے کہ، وہ چاہتی ہیں کہ لوگ صرف یہ جانیں کہ ان کے لیے کیا مددگار ثابت ہو سکتا ہے۔ نہ کہ کون کس سے شادی کر رہا ہے یا کون کس کے ساتھ بریک اپ کر رہا ہے لوگوں کے لیے یہ جاننا اہم نہیں ہے کیونکہ یہ صرف گپ شپ کا ذریعہ ہے۔
صنم سعید حال ہی میں فریحہ الطاف کے پوڈ کاسٹ میں شریک ہوئیں، جہاں انھوں نے شادی، تعلقات اور بچوں سمیت زندگی کے دوسرے معاملات پر باتیں کیں۔
اداکارہ نے شکوہ کیا کہ لوگ ہر وقت دوسروں کی ذاتی زندگی سے متعلق چہ مگوئیاں کرتے رہتے ہیں جو کہ اچھی بات نہیں ہے۔ انھوں نے اپنی والدہ کی بیماری اور اپنی طلاق کے بارے میں بتاتے ہوئے کہا کہ جب سے ان کی طلاق ہوئی ہے تب سے لوگ ان کی دوسری شادی کے بارے میں بات کرتے رہتے ہیں۔
شو کے دوران جب ان سے بچوں کے متعلق سوال پوچھا گیا تو انھوں نے جواب دیا کہ، ماضی میں مجھے بچے پیدا کرنے کی خواہش تھی مگر اب میں بچے پیدا کرنا نہیں چاہتی۔ ان کے مطابق، "ایک نیا بچہ دنیا میں لانے کے بجائے کسی بے سہارا بچے کو گوڈ لے لیا جائے، اور میں بھی ایسا ہی کروں گی۔"